• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

فیس بک کی جانب سے جلد ٹوئٹر کا متبادل پلیٹ فارم متعارف کرنے کا اعلان

شائع July 4, 2023
فیس بک کے پلیٹ فارم کی جھلک—اسکرین شاٹ
فیس بک کے پلیٹ فارم کی جھلک—اسکرین شاٹ

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرانے کے بعد فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے ٹوئٹر کا متبادل پلیٹ فارم 6 جولائی تک متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق میٹا کی جانب سے تین دن کے اندر ٹوئٹر کے ٹکر کی ویب سائٹ ’تھریڈز‘ کے نام سے پیش کی جائے گی، جسے فوری طور پر ایپل اسٹور پر پری آرڈر ڈاؤن لوڈنگ کے لیے پیش کردیا گیا۔

اس ضمن میں میٹا کی جانب سے ’تھریڈز ڈاٹ نیٹ‘ نامی ویب سائٹ پر کاؤنٹ ڈاؤن بھی شروع کردیا گیا، ساتھ ہی مذکورہ ویب پیج پر کیو آر کوڈ کو اسکین کرنے کا فیچر بھی دیا گیا ہے، جس کے تحت صارفین ایپل اسٹور سے ایپلی کیشن کو پری آرڈر ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔

ساتھ ہی کیو آر کوڈ میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی ’تھریڈز‘ کو جلد پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

فیس بک کی جانب سے مذکورہ ویب سائٹ کو جلد سے جلد متعارف کرائے جانے کا اعلان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب کہ ٹوئٹر پر نئی تبدیلیاں اور پابندیاں متعارف کرائی گئیں ہیں۔

چند دن قبل ہی ایلون مسک نے اعلان کیا تھا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک رکھنے والے یومیہ 10 پزار ٹوئٹس کو پڑھنے تک محدود ہوں گے جب کہ بلیو ٹک نہ رکھنے والے صارفین صرف ایک ہزار ٹوئٹس پڑھ سکیں گے۔

اسی طرح ٹوئٹر نے ٹوئٹ ڈیک کی سہولت بھی ختم کردی، جس کے تحت صارفین بیک وقت متعدد اکاؤنٹس کو کنٹرول کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ٹوئٹر پر کئی پابندیاں اور تبدیلیاں متعارف کرائی تھیں، انہوں نے ہی پیسوں کے عوض بلیو ٹک دینے کا سلسلہ رواں برس شروع کیا۔

ٹوئٹر کی خراب پالیسیوں اور تبدیلیوں کے باعث پہلے ہی صارفین خفا تھے، جس وجہ سے فیس بک نے پہلے ہی اس کے ٹکر کی ایپلی کیشن لانے کا عندیہ دیا تھا اور اب اس نے جلد ایپلی کیشن کو متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ فیس بک کی ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور ہر صارفین انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین با آسانی انسٹاگرام کے مواد کو بھی نئی ایپلی کیشن پر شیئر کر سکیں گے لیکن سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ لوگوں کو انسٹاگرام کے فالوورز کو بھی نئے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

’تھریڈز‘ نامی ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ بلکل ٹوئٹر کی طرح ہوگی، تاہم اس کا الگورتھم انسٹاگرام کی طرح کام کرے گا اور مذکورہ ایپ انسٹاگرام سمیت ممکنہ طور پر فیس بک اور واٹس ایپ سے بھی منسلک ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024