• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

ترکیہ کا یونان پر تارکین وطن کی کشتیوں کو اپنے ساحلوں سے پیچھے دھکیلنے کا الزام

شائع July 4, 2023
ترکیہ نے بحیرہ ایجیئن میں تین گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتیوں سے 95 تارکین وطن کو بچالیا — فائل فوٹو: رائٹرز
ترکیہ نے بحیرہ ایجیئن میں تین گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتیوں سے 95 تارکین وطن کو بچالیا — فائل فوٹو: رائٹرز

ترکیہ نے بحیرہ ایجیئن میں تین گنجائش سے زائد بھری ہوئی کشتیوں سے 95 تارکین وطن کو بچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے یونان پر الزام لگایا کہ وہ کشتیوں کو اپنے ساحلوں سے ’پیچھے دھکیل‘ رہا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ترک وزارت داخلہ نے بتایا کہ ہفتے کے روز یونانی جزیرے لیسبوس سے بالترتیب 37 اور 47 افراد کو لے جانے والی دو کشتیوں کو بچا لیا گیا۔

وزارت داخلہ نے مزید کہا کہ اسی دن ترکیہ کی مغربی بندرگاہ سے متصل شہر ازمیر کے قریب ایک اور کشتی جس میں 11 افراد سوار تھے دیکھی گئی۔

وزارت نے تمام 95 افراد کو ’بے قاعدہ تارکین وطن‘ کے طور پر بیان کیا لیکن ان کے آبائی ممالک کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

انقرہ اکثر یونان پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تارکین وطن کی کشتیوں کو ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیلنے کا الزام لگاتا ہے۔

دوسری جانب یونان کی جانب سے ترکیہ پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساحلوں سے نکلنے والے بے قاعدہ تارکین وطن کے حوالے سے آنکھیں بند کیے رکھتا ہے۔

ترکیہ کی جانب سے تازہ ترین الزامات اس وقت سامنے آئے ہیں جب چند ہفتے قبل ہی سیکڑوں غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانا والا فشنگ ٹرالر الٹ گیا تھا اور اس پر سوار افراد ڈوب گئے تھے، اس حادثے میں کم از کم 82 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

یونانی کوسٹ گارڈز 104 افراد کو بچانے میں کامیاب ہوئے لیکن کچھ اندازوں کے مطابق جہاز میں سوار 560 کے قریب افراد ہلاک شدگان میں شامل ہو سکتے ہیں۔

یورپی یونین کی سرحدی ایجنسی ’فرونٹیکس نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ جب اس نے سانحے سے قبل یونانی حکام کو فضائی مدد کی پیشکش کی تھی تو ان کی جانب سے اسے ’کوئی جواب نہیں‘ ملا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024