• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کوئٹہ: سول لائن تھانے پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، اہلکار زخمی

شائع July 1, 2023
ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
ترجمان وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

کوئٹہ میں سول لائن تھانے پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا، جس کے نتیجے ایک اہلکار زخمی ہوگئے۔

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے وائٹ روڈ سے سول لائن تھانے پر دستی بم پھینکا، جو تھانے کے گیٹ کے قریب گر کر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، گیٹ پر تعینات پولیس اہلکار صبور اچکزئی زخمی ہوا۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ پولیس اہلکار کو سول ہسپتال ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسف زئی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن زوہیب محسن سے رابطہ کیا۔

ترجمان وزیر اعلی بلوچستان بابر یوسفزئی نے ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن سے سول لائن تھانہ پر پھینکے گئے دستی بم کی معلومات حاصل کیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ پاک زخمی پولیس اہلکار کو صحت و کاملہ عطا فرمائے، بابر یوسفزئی نے ہدایت دیں کہ زخمی پولیس اہلکار کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ نے کہا کہ داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کو تلاش کر رہے ہیں۔

شہر میں پولیس کافی عرصے سے دہشت گردوں کے نشانے پر رہی ہے، اپریل میں الگ الگ دھماکوں میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 2 درجن کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

مئی میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق ایک ’خودکش حملے‘ میں بال بال بچ گئے تھے جس کے بارے میں پولیس نے کہا تھا کہ بلوچستان کے ژوب میں ان کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 6 افراد زخمی ہوئے۔

اسی مہینے بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں چھاپے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024