• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عید پر بچوں سے نہ ملنے پر فیروز خان کا شکوہ، علیزہ سلطان کا بھی ردعمل آگیا

شائع July 1, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام
— فائل فوٹو: انسٹاگرام

عیدالاضحیٰ کے موقع پر اداکار فیروز خان نے اپنے بچوں سے نہ ملنے کا شکوہ کردیا، بعدازاں مداحوں کی جانب سے تنقید کرنے پر سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے بھی اپنا ردعمل دیا۔

عید کے روز فیروز خان نے اپنی انسٹاگرام پروفائل پر ویڈیو شیئر کی اور مداحوں کو عید مبارک کا پیغام بھیجا۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ’آپ سلطان اور فاطمہ سے کب ملیں گے؟‘

جس پر فیروز خان نے لکھا کہ ’مجھے نہیں معلوم، میں عدالت گیا تھا جج خود عید کی چھٹیوں پر تھے، اس لیے اپنے بچوں سے ملنے کا موقع نہیں مل سکا‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’لیکن میں خوش ہوں، اللہ مجھے میرے دل میں کسی کے لیے بھی محبت رکھنا سکھا رہا ہے، جیسا کہ میرا بیٹا سلطان کہتا ہے کہ آپ میرے دل میں رہتے ہیں‘۔

جس پر ایک اور صارف نے فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ انتہائی شرمناک بات ہے، وہ ان بچوں کے والد ہیں، جب پیسوں کی بات آتی ہے تو آپ خرچہ خرچہ کرتی ہیں کہ یہ باپ کا فرض ہے، اب باپ کا حق نہیں کہ بچوں سے عید پر ملے؟‘

جس پر علیزہ سلطان نے بھی دوٹوک جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کسی نے، کسی کو، کہیں بھی آنے سے نہیں روکا، آپ پرسکون رہیں، عید ہے، خوش رہیں‘۔

یاد رہے کہ علیزہ سلطان اور اداکارہ فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی، 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے (سلطان) جبکہ فروری 2022 میں بیٹی (فاطمہ) کی پیدائش ہوئی تھی۔

علیزہ سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

تاہم اس دوران عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے رکھا ہے، جبکہ فیروز خان اخراجات کی مد میں ماہانہ 80 ہزار روپے ادا کرنے کے پابند ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024