• KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
  • KHI: Fajr 5:50am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:30am Sunrise 6:57am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:08am
—رائٹرز

دنیا کے مختلف حصوں میں عید الاضحیٰ کے رنگ

کچھ ممالک میں عیدالاضحیٰ ایک روز قبل منائی گئی، جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک آج عید منا رہے ہیں۔
شائع June 29, 2023

دنیا بھر کے لاکھوں مسلمانوں نے آج جمعرات کے روز عیدالاضحیٰ منائی، جسے عید قربان بھی کہا جاتا ہے اور اسلام کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔

کچھ ممالک بالخصوص مشرق وسطیٰ، افغانستان، لیبیا اور کینیا میں عیدالاضحیٰ ایک روز قبل منائی گئی، جبکہ پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک آج عید منا رہے ہیں۔

یہ تہوار حج کے اختتام کی نشان دہی کرتا ہے اور حضرت ابراہیم (علیہ السلام) کی جانب سے اللہ کی اطاعت کے لیے اپنے بیٹے کو قربان کرنے کے لیے تیاری کی یاد دلاتا ہے۔

عراق کے شہر بغداد میں عالم شیخ عبدالقادر الگیلانی کے مزار پر عید الاضحیٰ کے پہلے روز مسلمان نماز ادا کر رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز

فلپائن کے شہر ماریکینا سٹی میں فلپائنی مسلمان خاندان کے افراد عیدالاضحیٰ کی نماز کے لیے مسجد جانے سے پہلے تصویر لیتے ہوئے—فوٹو:رائٹرز

ترکیہ میں رہنے والے سیاح اور غیر ملکی لوگ عید الاضحیٰ کے پہلے روز استنبول میں آیا صوفیہ گرینڈ مسجد کے باہر نماز ادا کرتے ہوئے—فوٹو:رائٹرز

فلسطینی مسلمان عید الاضحیٰ کا پہلا روز یروشلم  میں الاقصیٰ کے احاطے میں منا رہے ہیں—فوٹو:رائٹرز

پورٹ بوئٹ میں عیدالاضحیٰ سے 2 روز قبل بھیڑ منڈی کا ایک منظر—فوٹو:رائٹرز

نئی دہلی میں عید الاضحیٰ سے قبل ایک بازار میں لوگوں کا ہجوم—فوٹو:رائٹرز

وزیر اعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا کے شہر پاراچنار میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پاک فوج کے جوانوں سے عید ملتے ہوئے—فوٹو:اےپی پی

قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کر رہے ہیں—فوٹو:اےپی پی