• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستانی اور بھارتی فنکاروں کے عیدالاضحیٰ پر مداحوں کے نام پیغامات

فائل فوٹو: انسٹاگرام / عائزہ خان / ٹوئٹر
فائل فوٹو: انسٹاگرام / عائزہ خان / ٹوئٹر

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی خوشیاں منائی جارہی ہیں، پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات علاوہ بھارتی اداکاروں نے بھی تمام مسلمانوں کو عید کے پیغامات بھیجتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

پاکستانی اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منائی، اور مداحوں کو عید مبارک کے پیغامات بھی لکھے۔

خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنے شوہر دانش تیمور کے ہمراہ دلکش تصاویر شئیر کیں

عائزہ خان نے محسن رانجھا کے ڈیزائن کردہ ہلکے گلابی رنگ کا فراک جبکہ دانش تیمور نے سفید رنگ کے لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ عائشہ عمر لال رنگ کے جوڑے میں خوبصورت نظر آرہی تھیں۔

اداکارہ نے بھی اپنے مداحوں کی عید کی مبارک دی۔

یمنیٰ زیدی نے خوبصورت گجرے کے ساتھ سفید رنگ کے لباس زیب تن کیا جس میں وہ دلکش نظر آرہی تھیں، اداکارہ نے بھی اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد دی۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنے قربانی کے بکروں کے ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے عیدالاضحیٰ کی مبارک باد دی۔

اداکارہ صبور علی نے بھی اپنے شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کی۔

اداکارہ زارا نور عباس نے بھی اپنے شوہر اور اداکارہ اسد صدیقی کے ہمراہ تصاویر شئیر کیں۔

اداکارہ اور ہدایت کار مومل شیخ نے اپنے شوہر اور بچوں کے ہمراہ ویڈیو شئیر کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کی مبارک دی

ہدایت کار سرمد کھوسٹ نے بھی اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے عید کی مبارک باد دی۔

اداکارہ ژالے سرحدی نے بھی نامور ڈیزائنر عاصم جوفا کا ڈیزائن کردہ لباس کا انتخاب کیا۔

اداکارہ سنبل اقبال نے بھی اپنی تصاویر شئیر کیں، انہوں نے عید کے موقع پر سرخ رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس میں وہ دلکش نظر آرہی تھیں۔

بولی ووڈ اداکاروں کے پیغامات

بولی ووڈ کے نامور اداکار عمران ہاشمی نے مسلمانوں کو عید مبارک کا پیغام بھیجا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ’تمام لوگوں کو عید مبارک’۔

جبکہ بھارتی اداکار سنی دیول نے بھی عید مبارک کہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا آپ پر اور آپ کے پیاروں کی زندگیوں میں امن اور خوشحالی کے ساتھ اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024