• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

11 ماہ کے بچے کی حج کی ویڈیو وائرل

شائع June 28, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

اسلام کے بنیادی رکن حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں افراد ہر سال سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں اور ہزاروں عازمین اپنے ساتھ کم سن بچے بھی ساتھ لے جاتے ہیں۔

اس سال بھی دنیا بھر سے ہزاروں افراد حج کی ادائیگی کے لیے اپنے ساتھ کم سن بچوں کو ساتھ لے آئے اور دوران حج چھوٹے بچے لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے۔

تاہم حج کے دوران ایک 11 ماہ کے بچے کی والدین کے ہمراہ مسکرانے اور کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

سعودی عرب کے نشریاتی ادارے ’الاخباریہ‘ کی جانب سے شیئر کی گئی 11 ماہ کے بچے کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور دنیا بھر کے افراد نے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

@alialqubaisi999

"براءة الأطفال في أطهر البقاع" ‏بعمر 11 شهرًا، ابتسامات لأصغر حاج في موسم حج هذا العام#اكسبلور #explore

♬ الصوت الأصلي - علي القبيسي

نشریاتی ادارے نے بچے کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کی عمر 11 ماہ ہے اور انہیں اس سال کے کم عمر ترین حاجیوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

بچے سے متعلق یہ نہیں بتایا گیا کہ وہ کس ملک سے تعلق رکھتے ہیں، تاہم وہ اپنے والدین کے ہمراہ مقدس مقامات پر موجود تھے۔

حج کے دوران والدین کے ساتھ بچے کو مقدس مقامات پر مسکراتے ہوئے دیکھا گیا اور ان کے مسکرانے اور شرارتیں کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کے دل جیت لیے۔

مذکورہ کم سن بچے کے علاوہ بھی ’الاخباریہ‘ ٹی وی نے حج کے لیے والدین کے ساتھ آنے والے دیگر بچوں کی ویڈیوز بھی شیئر کیں۔

حج کی ادائیگی کے دوران جہاں بچوں کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں، وہیں ضعیف العمر افراد سمیت مرد و خواتین کی رقت آمیز ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں اور حاجیوں کی مقدس مقامات پر خدا کے حضور گڑگڑا کر معافی مانگنے کی ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی جذباتی ہوگئے۔

اس سال دنیا بھر سے 16 لاکھ سے زائد عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچے ہیں جب کہ ڈیڑھ لاکھ کے قریب عازمین مقامی ہیں۔

مجموعی طور پر رواں سال 18 لاکھ کے قریب عازمین نے حج کا فریضہ ادا کیا اور اس سال کورونا کے بعد پہلی بار سب سے زیادہ عازمین سعودیہ پہنچے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024