• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کا نیا طریقہ متعارف

شائع June 27, 2023
—اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک ویڈیو
—اسکرین شاٹ، ٹک ٹاک ویڈیو

مقبول شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر پیسے کمانے کا نیا طریقہ کار متعارف کرادیا، جسے سب سے آسان طریقہ کہا جا رہا ہے۔

ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ جلد ہی صارفین پلیٹ فارم پر ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی ایک نیا فیچر دیکھ سکیں گے،جس کے ذریعے صارفین کو پیسے کمانے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

’کریئیٹو چیلنج‘ کیا ہے اور اس سے پیسے کیسے کمائے جائیں گے؟

مذکورہ فیچر کے تحت 18 سال سے زائد عمر کے وہ ٹک ٹاک صارفین جن کے فالوورز 50 ہزار سے زیادہ ہوں گے وہ کسی بھی کمپنی کے لیے ایک تشہیری ویڈیو بناکر اس سے پیسے کما سکیں گے۔

مذکورہ فیچر کے تحت متعدد برانڈز ’کریئیٹو چیلنج‘ نامی چینل میں ٹک ٹاکرز کو تشہیری یا پروموشنل ویڈیو بنانے کا چیلنج دیں گے، وہ اپنی تمام شرائط کو پوسٹ کرکے اپنا زیادہ سے زیادہ بجٹ بھی شیئر کردیں گے۔

ٹک ٹاکرز مذکورہ فیچر پر جاکر اپنی پسند کے برانڈ کے چیلنج کو دیکھ کر ان کی شرائط کے مطابق ویڈیو بناکر انہیں سینڈ کردیں گے اور برانڈ کو جس کانٹینٹ کریئیٹرز کی ویڈیو پسند آئے گی، اسے نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

کسی بھی برانڈ کے چیلنج کو قبول کرنے اور اسے مکمل کرنے کے لیے ٹک ٹاکرز کے پاس 7 دن کا وقت ہوگا اور وہ اپنی ویڈیوز کریئیٹو چیلنج کے ذریعے ہی برانڈز کے انباکس میں ڈال دیں گے۔

برانڈز اپنی پسند کے مطابق کسی بھی کانٹینٹ کریئیٹرز کی ویڈیو کو پسند کر سکتے ہیں، ان کے پاس اختیار ہوگا کہ وہ ایک سے زائد ویڈیوز کو بھی منتخب کرسکتے ہیں۔

ویڈیوز کو برانڈز کی جانب سے منتخب کیے جانے کے بعد ٹک ٹاکر کو نوٹی فکیشن کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا اور اسے تشہیری ویڈیو کی رقم بھی بتائی جائے گی۔

اس فیچر کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ کسی بھی ٹک ٹاکر کو تیار کی گئی تشہیری ویڈیو اپنی پروفائیل پر شیئر نہیں کرنی پڑے گی بلکہ پلیٹ فارم از خود سے ’فار یو‘ ٹیب میں شامل کردے گا۔

یوں اشتہارات سے پیسے کمانے کے باوجود کسی بھی ٹک ٹاکر کو کوئی بھی تشہیری ویڈیو اپنی پروفائیل پر لگانے سے بھی آزادی مل جائے گی۔

@tiktoknewsroom

⭐️TikTok Creative Challenge⭐️ A new way for creators to collaborate with brands with full creative freedom! We're excited to continue recognizing and rewarding creators for their creativity through this new in-app feature.

♬ original sound - TikTok Newsroom

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024