تصاویر: مناسک حج کی ادائیگی
میدان عرفات میں حج کے رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کے لیے 25 لاکھ فرزندان اسلام جمع ہوئے اور حج کا خطبہ سنا۔
حج کے رکن اعظم ’وقوف عرفہ‘ کی ادائیگی کے لیے 25 لاکھ کے قریب فرزندان اسلام میدان عرفات میں جمع ہوئے جہاں مسجد نمرہ میں عبادت کے ساتھ ساتھ عرفات کے میدان میں خطبہ حج بھی سنا۔
لاکھوں عازمین حج نے پیر کو پیدل یا بسوں میں سوار ہو کر مکہ مکرمہ کے قریب منیٰ میں بڑی خیمہ بستی کے شہر میں حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے اور سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ تاریخی تعداد ہو سکتی ہے۔
خانہ کعبہ کے طواف کے بعد نمازی شدیدگرمی میں تقریباً 7 کلومیٹر دور منیٰ کی جانب روانہ ہوئے، احرام اور سینڈل یا چپل پہنے عازمین میں سے اکثر چھتری لیے ہوئے تھے جنہوں نے پیدل یا سعودی حکام کی جانب سے فراہم کردہ سیکڑوں ایئر کنڈیشنڈ بسوں میں سفر کیا۔