• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

گلوکار اسد عباس گردوں کی بیماری میں مبتلا، مدد کے لیے اپیل

شائع June 26, 2023
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

’کوک اسٹوڈیو‘ میں سر بکھیرنے والے لوک گلوکار اسد عباس گردوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے اور انہوں نے علاج کے لیے حکومت اور فنکار برادری سے مدد کی اپیل کردی۔

اسد عباس بچپن سے گلوکاری کرتے آ رہے ہیں اور ان کا تعلق بھی گلوکار گھرانے سے ہے۔

ان کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جب کہ وہ کوک اسٹوڈیو سمیت دیگر منصوبوں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکے ہیں، انہوں نے پرائڈ آف پرفارمنس سمیت لکس ایوارڈ بھی اپنے نام کر رکھا ہے۔

اسد عباس سے متعلق کافی عرصے سے خبریں تھیں کہ وہ بیمار ہیں لیکن اب انہوں نے خود بھی اس کی تصدیق کرتے ہوئے حکومت، فنکار برادری اور عوام سے مالی مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں علاج کے لیے کم از کم 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

اسد عباس نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں اور اس وقت ہفتے میں چار بار ان کا ڈائیلاسز ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بہت تکلیف میں ہیں، ان سے ڈائیلاسز برداشت نہیں ہوتا اور یہ کہ ان کے پاس اتنی رقم نہیں کہ وہ اپنا علاج کروا سکیں۔

گلوکار نے حکومت، فنکار برادری، میڈیا اور شوبز سے وابستہ افراد سمیت عوام سے اپیل کی کہ ان کی مالی مدد کی جائے۔

ان کے مطابق انہیں گردوں کی پیوندکاری کے لیے امریکا جانا پڑے گا اور اس کے لیے انہیں 5 کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے حکومت، فنکار برادری اور عوام سے اپیل کی کہ ان کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے گردوں کا علاج کروا سکیں۔

ان کی ویڈیو کو پروڈیوسر اور اداکار عدنان صدیقی نے بھی شیئر کیا اور شوبز شخصیات اور حکومت سمیت عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اسد عباس کی مالی مدد کریں تاکہ وہ اپنی زندگی بچا سکیں۔

ان کی طرح اداکار عمران اشرف نے بھی اسد عباس کے بینک اکاؤنٹ کی معلومات شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گلوکار کی مالی مدد کریں۔

پروڈیوسر روحیل حیات نے بھی فیس بک پوسٹ میں شوبز شخصیات، فنکاروں اور عوام سے اسد عباس کی مدد کی اپیل کی۔

گلوکار علی ظفر نے بھی شوبز شخصیات اور فنکاروں کو اسد عباس کی مالی مدد کرنے کی اپیل کی اور ساتھ ہی گلوکار کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024