• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

فیروز خان کا مجھ سے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، ہارون کادوانی

شائع June 26, 2023
کئی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی اداکاری کی نقل کررہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کئی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی اداکاری کی نقل کررہے ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکار فیروز خان سے موازنہ کرنے پر اداکار ہارون کادوانی کہتے ہیں کہ ان کا فیروز سے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے، اُن کی اپنی شناخت ہے اور میری اپنی شناخت ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر شائقین کی جانب سے فیروز خان اور ہارون کادوانی کا موازنہ کیا جاتا رہا ہے۔

کئی صارفین کا ماننا ہے کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی کاپی لگتے ہیں، کئی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ ہارون کادوانی فیروز خان کی اداکاری کی نقل کررہے ہیں۔

اداکار ہارون کادوانی نے اپنے والد اور نامور پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کے ہمراہ صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔

پوڈکاسٹ کے دوران ہارون کادوانی نے کہا کہ میرا فیروز خان نے موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’برا یا اچھا یا غیر منصفانہ لگنے کی بات نہیں ہے کیونکہ فیروز خان پہلے ہی بہت مشہور ہیں، وہ بہترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، انہوں نے یہ مقام حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے اور میرا اپنی زندگی کا نظریہ بہت مختلف رہا ہے‘۔

اداکار نے کہا کہ یہ سوچ لینا کہ میں کسی کی جگہ لے لوں گا، یہ بہت خودغرضی والی سوچ ہے، کوئی بھی مثبت آدمی اس طرح کی سوچ نہیں رکھ سکتا، بلکہ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ سب کو کامیابی دے، جتنے لوگ بھی محنت کررہے ہیں، ان کو اس کا صلہ ملے، عزت دینے والی ذات اللہ کی ہے۔

فیروز خان کے ساتھ موازنہ کرنے کے حوالے سے ہارون کادوانی نے مزید کہا کہ ’اس میں بُرا یا اچھے لگنے کی کوئی بات نہیں، ہم دونوں میں کس بات کا موازنہ ہے؟ اُن کی اپنی شناخت ہے اور میری اپنی شناخت ہے، ہم دونوں میں موازنہ کرنا سمجھ سے باہر ہے۔‘

ہارون کادوانی نے گزشتہ سال کنزہ ہاشمی کے ساتھ ایک ٹیلی فلم ’روپوش‘ میں کام کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کافی پزیرائی سمیٹی، تاہم حال ہی میں ان کا ڈراما ’جھوم‘ نشر ہورہا ہے جہاں وہ زارا نور عباس کے ساتھ رومانوی کردار ادا کررہے ہیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران عبداللہ کادوانی نے ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ پر ہونے والی تنقید کے حوالےبات کرتے ہوئے کہا کہ تنقید اگر اچھی ہو تو ہم اس کے ساتھ جڑنا چاہتے ہیں، لیکن اگر کہیں بحث ہورہی ہو تو میں اس کے ساتھ نہیں جڑ سکتا۔’

میزبان نے جب تیرے بن میں ایک قسط میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا تو ڈرامے کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی واضح جواب نہیں دے سکے۔

جب میزبان نے سوال پوچھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ کہہ رہے کہ تیرے بن کی قسط میں تبدیلی کی گئی ہے، جس پر پروڈیوسر نے کہا کہ کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ ڈرامے کی آخری قسط دیکھیں آپ کو جواب مل جائے گا، ہم بہت زیادہ دباؤ والا کام کرتے ہیں، ہم انٹرٹینمنٹ میں اتنا دباؤ لیتے ہیں کہ شاید خبروں میں بھی اتنا دباؤ نہیں ہوتا ہوگا۔

ڈراما سیریل ’تیرے بن‘ کے پروڈیوسر عبداللہ کادوانی نے کہا کہ ہم نے نہیں سوچا تھا کہ تیرے بن اتنا سُپر ہٹ ہوگا، ڈاکٹرز، انجینئرز، پائلٹ ہر شعبے سے منسلک ہونے والے لوگ، اور اسکول کے بچے بھی تیرے بن کو دیکھنا چاہتے ہیں، پسند کرتے ہیں اور اس ڈرامے کے بارے میں بات کرنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ ’تیرے بن‘ کو جیو ٹی وی پر دسمبر 2022 سے پیش کیا جا رہا ہے، جو پاکستان سمیت بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور دیگر ممالک میں ٹاپ ٹرینڈنگ پر رہا ہے۔

ڈرامے میں ازدواجی ریپ دکھانے پر پروڈیوسرز اور اداکاروں کو شدید تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈرامے میں مرکزی کردار یمنیٰ زیدی اور وہاج علی نے نبھایا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں بشریٰ انصاری اور حرا سومرو، سبینہ فاروق، فضیلہ قاضی اور فرحان علی آغا سمیت دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024