• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مداح کے دوسری شادی کے سوال پر فیروز خان نے کیا جواب دیا؟

شائع June 24, 2023
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان نے مداح کے دوسری شادی سے متعلق سوال پر مبہم جواب دیتے ہیں مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

یاد رہے کہ فیروز خان کی پہلی شادی علیزہ سلطان سے 2018 میں ہوئی تھی، جبکہ 2019 میں ان کے ہاں پہلے بیٹے جبکہ فروری 2022 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

2022 میں ہی دونوں کے درمیان طلاق بھی ہوگئی تھی، علیزے سلطان نے فیروز خان پر تشدد کے الزامات عائد کیے تھے جس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف عدالتوں میں کیسز بھی دائر کر رکھے ہیں، جن کی سماعتیں جاری ہیں۔

دونوں کے درمیان طلاق کے بعد فیروز خان نے دوسری شادی پر بات نہیں کی البتہ اداکار کی سابق اہلیہ علیزے سلطان دوسری شادی پر اپنی رائے کا اظہار کرچکی ہیں۔

ایک مداح نے علیزے سے سوال کیا تھا کہ ’کیا وہ سوچتی ہیں کہ اگر انہیں کوئی اچھا شخص مل گیا تو وہ مستقبل میں وہ دوسری شادی کر پائیں گی؟‘

اس پر علیزہ سلطان نے شادی کے رشتے کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ ہر بات اور ہر چیز اپنے وقت پر ہوجاتی ہے۔

اسی طرح حال ہی میں فیروز خان کے مداح نے بھی ان سے دوسری شادی سے متعلق سوال کیا۔

مداح نے اداکار سے پوچھا کہ ’کیا آپ اپنے بچوں سے پیار کرتے ہیں؟ آپ کو دوسری خاتون سے شادی کرلینی چاہیے، میں 24 سال کا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں۔

جس پر فیروز خان نے مبہم جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ نے صرف وہی کیا جو آپ کو بتایا گیا تھا، بہت اعلیٰ‘۔

اسی طرح ایک اور مداح نے اداکار سے پوچھا کہ ’بھائی انڈسٹری چھوڑ دی ہے؟‘

جس پر فیروز خان نے جواب دیا کہ ’انڈسٹری نہیں چھوڑتی بھائی کو‘۔

یاد رہے کہ فیروز خان نے شادی کے بعد کسی ڈرامے میں کام نہیں کیا، 2020 میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہوں نے مذہب کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔’

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024