• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ڈی ایچ اے کراچی نے نثار شہید پارک کے اندر’غیر رہائشی’ افراد کے داخلے پر پابندی لگادی

شائع June 24, 2023
ترجمان ڈی ایچ اے نے فیصلہ سوسائٹی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے—فوٹو:فہیم صدیقی
ترجمان ڈی ایچ اے نے فیصلہ سوسائٹی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے—فوٹو:فہیم صدیقی

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی (ڈی ایچ اے) نے فیز 4 میں واقع نثار شہید پارک کے اندر سوسائٹی کے غیر رہائشی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری اپنے ایک بیان میں ڈی ایچ اے کراچی نے پارک میں داخلے سے متعلق طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد یہاں آنے والے تمام شہریوں کے لیے خوشگوار تجربہ یقینی بنانا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ داخلے کے اصولوں و ضوابط میں کہا گیا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی شہری صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک میں آسکتے ہیں جب کہ تنہا شخص کو اس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اتھارٹی نے کہا ڈی ایچ اے کے جور ہائشی پارک میں چہل قدمی کے لیے آنا چاہتے ہیں، وہ مناسب اسپورٹس کٹ میں ملبوس ہوں یا کم از کم شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ کے ساتھ جوگرز پہن کر آئیں۔

اس میں مزید کہا گیا کہ علاقے کے غیر رہائشی افراد کو خاندان کے ساتھ بھی پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ نثار شہید پارک ڈی ایچ اے کراچی کے زیر انتظام ہے۔

ڈان ڈاٹ کام نے مزید تفصیلات کے لیے جب ڈی ایچ اے کے ترجمان فرخ رضوی سے رابطہ کیا تو انھوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ سوسائٹی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باقی مزید تفصیلات بعد میں بتائی جائیں گی۔

ترجمان ڈی ایچ اے نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ اتھارٹی علاقے کے رہائشی شہریوں کو غیر رہائشی شہریوں کو کیسے الگ کرے گی اور اس کے لیے کیا طریقہ کار اپنایا جائے گا۔

کراچی صدر کے رہائشی محمد نوید نے ڈی ایچ اے کے فیصلے پر اعتراض کیا، انہوں نے کہا کہ میں اکثر ویک اینڈ پر اپنے بچوں کو پارک لے جاتا تھا، پارک کو اچانک صرف ہمارے لیے کیوں بند کیا جا رہا ہے؟ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا ہم پاکستان کے کم درجے کے شہری ہیں؟

دوسری جانب ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ایک وکیل نے نام ظاہر نہ کرنے کی خواہش پر کہا کہ کسی بھی عوامی مقام تک رسائی کو محدود نہیں کیا جا سکتا اور سوال اٹھایا کہ اتھارٹی غیر رہائشی شہریوں کو پارک میں داخلے سے کیسے روکے گی، اس کے لیے اس نے کیا طریقہ کار بنایا ہے؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024