• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

پاکستان میں 7 سال بعد ایم کیو ایم لندن کی ویب سائٹ بحال

شائع June 23, 2023
— فوٹو: ایم کیو ایم لندن / ویب سائٹ
— فوٹو: ایم کیو ایم لندن / ویب سائٹ

متحدہ قومی موومنٹ۔لندن کی آفیشل ویب سائٹ کو پاکستان میں تقریباً 7 برس بعد اَن بلاک کردیا گیا، جس کی قیادت الطاف حسین کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی 22 اگست 2016 کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد حکام نے ملک میں ایم کیو ایم-لندن کی ویب سائٹ کو ایک کریک ڈاؤن کے حصے کے طور پر بلاک کر دیا تھا، جس میں ایم کیو ایم کے بانی کی عزیز آباد رہائش گاہ اور دفاتر کو سیل کردیا گیا تھا، جو نائن زیرو کے نام سے مشہور ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ تاہم رواں ہفتے کے اوائل میں ملک میں ویب سائٹ بحال کردی گئی تھی اور اب یہ پاکستانی صارفین کے لیے قابل رسائی ہے، اس اقدام نے الطاف حسین کی پارٹی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان تعلقات کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو جنم دیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن ہیں، لیکن کسی بھی ویب سائٹ کو بند کرنے یا بحال کرنے کا فیصلہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کرتی ہے، جو آئی ٹی اور وزارت ٹیلی کام کے انتظامی کنٹرول میں نہیں ہے۔

رابطہ کرنے پر لندن میں مقیم ایم کیو ایم کے کنوینر مصطفیٰ عزیز آبادی نے ڈان کو بتایا کہ انہیں معلوم ہے کہ حکام نے ان کی پارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کو اَن بلاک کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ (لیکن) ایم کیو ایم کے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں ہوئے، ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ کسی غلطی کی وجہ سے ہے یا نہیں، مزید کہا کہ ہم اس عمل کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی سیاسی سرگرمیوں پر ’غیر قانونی‘ میڈیا پابندی واپس لیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024