• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انسٹاگرام ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر متعارف

شائع June 21, 2023
—فوٹو: شٹراسٹاک
—فوٹو: شٹراسٹاک

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے شائقین کی بڑی پریشانی کو ختم کرتے ہوئے پلیٹ فارم کی ویڈیوز اور خصوصی طور پر ریلز کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا فیچر پیش کردیا۔

انسٹاگرام پر اگرچہ پہلے سے ہی ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن موجود تھا لیکن پہلے ہر صارف اپنی ویڈیو کو ہی ڈاؤن لوڈ کر سکتا تھا۔

اسی طرح باقی صارفین دوسروں کی ویڈیوز اور ریلز کی لنک کاپی کرکے اسے ڈاؤن لوڈنگ سافٹ ویئرز سے ڈاؤن لوڈ کرپاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔

اب صارفین کسی بھی ریلز کو دیکھنے کے بعد اسے مرضی کے مطابق آسانی سے ڈاؤن لوڈ بھی کر سکیں گے، یعنی انہیں کسی دوسرے سافٹ ویئر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنجچ‘ کے مطابق انسٹاگرام نے ڈاؤن لوڈ کے فیچر کو پیش کرتے ہوئے اسے ریلز کے نیچے اس جگہ دے دیا ہے، جہاں سے ریلز کو شیئر یا محفوظ کرنے کا آپشن ہوتا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت جلد ہی صارفین کو شیئرز اور لنک کاپی کے ساتھ ڈاؤن لوڈنگ کا آپشن بھی نظر آنے لگے گا، جسے کلک کرتے ہی صارفین کی ریلز وہیں ڈاؤن لوڈ ہوجائیں گی۔

اس سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ویڈیو میں اب انسٹاگرام کا لوگو بھی نظر نہیں آئے گا، البتہ اگر کسی صارف نے ویڈیو میں اپنے اکاؤنٹ کا نام ایڈٹ کرکے شامل کیا ہوگا تو اسے ہٹایا نہیں جا سکے گا۔

مذکورہ فیچر کو انسٹاگرام پر 21 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا گیا، تاہم ابتدائی طور پر اس فیچر کو تمام ممالک میں پیش نہیں کیا گیا۔

ترتیب وار پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین تک ڈاؤن لوڈنگ کا فیچر خود بخود نظر آنے لگے گا، تاہم اگر کسی کے پاس ایسا نہ ہوسکے تو اسے ایپلی کیشن کا اپڈیٹ ورژن ڈاؤن لوڈ کرنا پڑے گا۔

فیچر کو 21 جون کو پیش کیا گیا—اسکرین شاٹ
فیچر کو 21 جون کو پیش کیا گیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024