• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

انگلینڈ کے معین علی پر ایشز ٹیسٹ کے دوران ’ڈرائی ایجنٹ‘ استعمال کرنے پر جرمانہ

شائع June 18, 2023
معین علی پر عائد کردہ جرمانے کی رقم 3 ہزار 750 پاؤنڈ بنتی ہے — فوٹو: اے ایف پی
معین علی پر عائد کردہ جرمانے کی رقم 3 ہزار 750 پاؤنڈ بنتی ہے — فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ایجبسٹن میں جاری ایشز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کے آف اسپنر معین علی کی جانب سے باؤلنگ کرانے والے ہاتھ پر خشک کرنے والا ممنوعہ ایجنٹ استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی خبر کے مطابق انگلش آل راؤنڈر پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔

آئی سی سی نے تقریباً 2 سال کی غیر حاضری کے بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے معین علی کے اس بیان کو قبول کر لیا کہ انہوں نے محض اپنا ہاتھ خشک کرنے کے لیے اسپرے کا استعمال کیا اور ان کا مقصد گیند کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش نہیں تھا۔

آج 36 سال کے ہونے والے انگلش کھلاڑی نے اسپرے کا استعمال کرتے ہوئے سیریز سے قبل جاری کی گئی ایک ہدایت کی خلاف ورزی کی، جس میں کہا گیا تھا کہ امپائر کی منظوری کے بغیر کوئی کھلاڑی اپنے ہاتھوں پر کوئی چیز استعمال نہیں کرسکتا۔

آئی سی سی کی جانب جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی معین علی پر ہفتے کے روز برمنگھم میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے لیول ون کی خلاف ورزی کرنے پر ان کی میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

معین علی نے کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے معاون عملے کے لیے جاری کردہ آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.20 کی خلاف ورزی کی، اس آرٹیکل کا تعلق ’اسپرٹ آف دی گیم‘ کے خلاف طرز عمل اپنانے کے حوالے سے ہے۔

اس کے علاوہ معین علی کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ کا اضافہ بھی کیا گیا جو کہ 24 ماہ کی مدت کے دوران ان کی پہلی خلاف ورزی تھی۔

انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو فی ٹیسٹ کھیلنے پر 15 ہزار پاؤنڈ (19 ہزار ڈالر) ادا کیے جاتے ہیں، اس حساب سے معین علی پر عائد کردہ جرمانے کی رقم 3 ہزار 750 پاؤنڈ بنتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024