• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

’دونوں بہنیں لگ رہی ہیں‘، ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کی تصاویر وائرل

شائع June 17, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام/ہانیہ عامر/علینہ اوزترک
—فوٹو: انسٹاگرام/ہانیہ عامر/علینہ اوزترک

کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ دنیا میں ایک انسان کے چار ہم شکل پائے جاتے ہیں، یہ بات سوشل میڈیا پر پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک اور ہم شکل کا چرچہ دیکھ کر سچ معلوم ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر 65 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی ترکش بلاگر علینہ اوزترک (Aleyna Öztürk ) کو ہانیہ عامر کی ہم شکل قرار دیا جارہا ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ ترکش بلاگر کے چہرے کے نقش اور مسکراہٹ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر سے مماثلت رکھتے ہیں۔

علینا اوزترک ترکیہ کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ہے جو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر میک اپ، شاپنگ اور سیر و تفریح کی تصاویر شئیر کرتی ہیں۔

کئی صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بہنیں لگ رہی ہیں، کسی نے لکھا کہ ہانیہ عامر زیادہ خوبصورت ہیں۔

تصاویر وائرل ہونے کے بعد ترکش بلاگر نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریر پر ردعمل دیتے ہوئے حیرت کا اظہار کیا۔

یہ پہلی بار نہیں کہ انٹرنیٹ پر ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تصاویر وائرل ہوئی ہوں، اس سے قبل سویڈن کی میک آرٹسٹ شائے ہولود کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں جنہیں ہانیہ عامر کی ہم شکل قرار دیا جارہا تھا۔

شائے ہولود اور ہانیہ عامر کے درمیان حیرت انگیز مشابہت نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا، صارفین نے دونوں چہروں کی بے تحاشہ مماثلت پر حیرت کا اظہار کیا تھا۔

39 ہزار سے زائد فالورز رکھنے والی شائے ہولود سویڈین کی میک اپ آرٹسٹ ہیں جو اپنے فالوورز کو مختلف طرح سے میک اپ کرنا سکھاتی ہیں۔

دوسری جانب پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیت ہانیہ عامر نے اپنی سحر انگیز شخصیت اور اداکاری کی وجہ سے پاکستان میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024