• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہرہ خان کا گھُڑ سواری کے دوران ’خوفناک حادثے سے بال بال بچ‘ جانے کا انکشاف

شائع June 15, 2023
فوٹو: ماہرہ خان/انسٹاگرام
فوٹو: ماہرہ خان/انسٹاگرام

پاکستان کی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ حال ہی میں گھڑسواری کے دوران ایک خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ہیں۔

اداکارہ نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی، ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ ماہرہ خان نے حال ہی میں پاکستان کے بالائی علاقوں کا سفر کیا ہے۔

انہوں نے پہاڑوں کے ساتھ اپنے گہرے تعلق کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑوں کے سامنے انسان کچھ نہیں، چاہے آپ جتنا بھی دور چلے جائیں آپ ہمیشہ چھوٹے ہی رہیں گے۔

ویڈیو کے کیپشن میں ماہرہ کہتی ہیں کہ ’پہاڑوں کے ساتھ عجیب تعلق کا احساس ہوتا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ آپ سے بات کررہے ہیں، آپ کو یاد دلاتے ہیں کہ آپ جتنا بھی دور چلے ہیں پھر بھی آپ ان کے سامنے چھوٹے ہیں۔‘

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’پہاڑوں میں جاکر آپ کو ایک سکون کا احساس ہوتا ہے، زندگی میں چاہے جتنی بھی مشکلات آئیں لیکن جب تک آپ کے اردگرد آپ سے پیار کرنے والے لوگ موجود ہیں تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔‘

ساتھ ہی ماہرہ خان نے انکشاف کیا کہ ’میں گھڑ سواری کے دوران کے ایک خوفناک حادثے سے بچ گئی ہوں‘۔

اداکارہ نے اس مشکل وقت میں ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی خوفناک حادثے سے بچ جانے میں مدد کی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024