• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

تصاویر: ’بائپر جوائے‘ کا آج بھارت اور پاکستان کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان

رات 9 بج کر30 منٹ تک طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 310 کلومیٹر ، ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔
شائع June 14, 2023 اپ ڈیٹ June 15, 2023

بحیرہ عرب میں موجود سمندری طوفان ’بائپر جوائے‘ آج 15 جون بروز جعمرات کو کسی وقت سندھ میں کیٹی بندر اور بھارتی گجرات کے درمیان خشکی سے ٹکرائے گا، تیز ہوائیں، بارش اور اونچی لہریں طوفان کے نزدیک آنے کی اطلاع دے رہی ہیں۔

بدھ کی رات 9 بج کر 30 منٹ کے قریب پاکستان کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین الرٹ میں کہا گیا کہ یہ طوفان کراچی کے جنوب مغرب میں تقریباً 310 کلومیٹر ، ٹھٹھہ سے 300 کلومیٹر اور کیٹی بندر سے 240 کلومیٹر فاصلے پر تھا۔

الرٹ میں کہا گیا کہ سطح پر 150سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ اور سسٹم سینٹر کے ارد گرد 180 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جب کہ سمندری حالات کے باعث سسٹم سینٹر کے ارد گرد زیادہ سے زیادہ لہروں کی اونچائی 30 فٹ ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سے جاری کردہ معلومات کے مطابق 3 اضلاع میں مقیم 71 ہزار 380 کی کُل غیر محفوظ آبادی میں سے گزشتہ روز شام تک کُل 56 ہزار 985 افراد کو محفوظ مقام منتقل کردیا گیا۔

سرحد کے اس پار بھی صورتحال مختلف نہیں، بھارت کے محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے مغربی ساحلی علاقوں کی سڑکیں زیر آب آنے اور عارضی چھتوں والے مکانات کے تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

بھارتی حکام نے کہا کہ طوفان کے باعث جمعرات کو انتہائی تیز بارش متوقع ہے، کچھ اضلاع میں جمعرات کو 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے، ساحلی ریاست گجرات کے آٹھ اضلاع کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ہم اب تک 45 ہزار سے زیادہ لوگوں کو نکال چکے ہیں، انخلا کی کارروائیائی شام تک جاری رہیں گی۔

14 کراچی سمندری طوفان سے قبل ایک شخص موبائل فون سے اٹھتی لہروں کی تصویر لے رہا ہے—رائٹرز
14 کراچی سمندری طوفان سے قبل ایک شخص موبائل فون سے اٹھتی لہروں کی تصویر لے رہا ہے—رائٹرز

فوٹو:سمندری طوفان قبل سندھ میں زیرو پوائنٹ، گولارچی کا ویران منظر—تصویر عمیر علی
فوٹو:سمندری طوفان قبل سندھ میں زیرو پوائنٹ، گولارچی کا ویران منظر—تصویر عمیر علی

سندھ میں گولارچی کے زیرو پوائنٹ پر مچھلی کی دکانوں کا ویران منظر—تصویر عمیر علی
سندھ میں گولارچی کے زیرو پوائنٹ پر مچھلی کی دکانوں کا ویران منظر—تصویر عمیر علی

سندھ میں گولارچی کے زیرو پوائنٹ کا ویران منظر—تصویر عمیر علی
سندھ میں گولارچی کے زیرو پوائنٹ کا ویران منظر—تصویر عمیر علی

زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکار تعینات—تصویر عمیر علی
زیرو پوائنٹ پر پولیس اہلکار تعینات—تصویر عمیر علی

زیرو پوائنٹ پر سمندری طوفان قبل ماہی گیری کے گھروں کا منظر— تصویر عمیر علی
زیرو پوائنٹ پر سمندری طوفان قبل ماہی گیری کے گھروں کا منظر— تصویر عمیر علی

زیرو پوائنٹ، گولارچی کا  ویران منظر— تصویر عمیر علی
زیرو پوائنٹ، گولارچی کا ویران منظر— تصویر عمیر علی

زیرو پوائنٹ پر سمندری طوفان سے قبل کا منظر— تصویر عمیر علی
زیرو پوائنٹ پر سمندری طوفان سے قبل کا منظر— تصویر عمیر علی

گولارچی میں  سرکاری کیمپ میں پناہ لینے والے افراد کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں— تصویر عمیر علی
گولارچی میں سرکاری کیمپ میں پناہ لینے والے افراد کیمرے کی طرف دیکھ رہے ہیں— تصویر عمیر علی

بدین میں ایک سرکاری کیمپ میں طبی معائنہ— تصویر عمیر علی
بدین میں ایک سرکاری کیمپ میں طبی معائنہ— تصویر عمیر علی

گولارچی کے زیرو پوائنٹ کا منظر— تصویر عمیر علی
گولارچی کے زیرو پوائنٹ کا منظر— تصویر عمیر علی

گولارچی کے زیرو پوائنٹ پر ماہی گیری کے گھروں کا منظر — تصویر عمیر علی
گولارچی کے زیرو پوائنٹ پر ماہی گیری کے گھروں کا منظر — تصویر عمیر علی

ضلع بدین  کے گولارچی میں طبی کیمپ میں مدد فراہم کی جا رہی ہے— تصویر عمیر علی
ضلع بدین کے گولارچی میں طبی کیمپ میں مدد فراہم کی جا رہی ہے— تصویر عمیر علی

14 جون 2023 کو بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سمندری طوفان کی وجہ سے بند ہونے کے بعد ویران مانڈوی ساحل کا منظر– رائٹرز
14 جون 2023 کو بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں سمندری طوفان کی وجہ سے بند ہونے کے بعد ویران مانڈوی ساحل کا منظر– رائٹرز

14 بھارت میں سمندری سے قبل لوگ گھروں سے پناہ گاہ پر پہنچے–رائٹرز
14 بھارت میں سمندری سے قبل لوگ گھروں سے پناہ گاہ پر پہنچے–رائٹرز

طوفان سے قبل انخلا کرنے والے لوگ گجرات کے گاندھی دھام اسکول میں سو رہے ہیں— رائٹرز
طوفان سے قبل انخلا کرنے والے لوگ گجرات کے گاندھی دھام اسکول میں سو رہے ہیں— رائٹرز

12 ممبئی، انڈیا میں لڑکے لہروں کو ساحل سے ٹکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں—رائٹرز
12 ممبئی، انڈیا میں لڑکے لہروں کو ساحل سے ٹکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں—رائٹرز

— رائٹرز
— رائٹرز

14 کراچی میں سمندری طوفان سئ قبل بادلوں کا منظر—رائٹرز
14 کراچی میں سمندری طوفان سئ قبل بادلوں کا منظر—رائٹرز