• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

شیل پیٹرولیم کا پاکستان میں اپنے حصص فروخت کا فیصلہ

شائع June 14, 2023
شیل پیٹرولیم کمپنی، شیل پاکستان کے 77 فیصد حصص کی مالک ہے — فوٹو: شیل / ویب سائٹ
شیل پیٹرولیم کمپنی، شیل پاکستان کے 77 فیصد حصص کی مالک ہے — فوٹو: شیل / ویب سائٹ

پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ شیل پاکستان نے کہا ہے کہ پیرنٹ شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

شیل پیٹرولیم کمپنی، شیل پاکستان کے 77 فیصد حصص کی مالک ہے، اسے 2022 میں شرح تبادلہ، روپے کی قدر کم ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے خسارہ ہوا تھا۔

شیل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شیل پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 14 جون کو ہونے والے اجلاس میں شیل پیٹرولیم کمپنی کے پاکستان میں اپنے شیئرز فروخت کرنے کے ارادے سے مطلع کیا گیا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ شیل پیٹرولیم کمپنی کتنے حصص فروخت کرے گی۔

نوٹس میں بتایاگیا کہ اس اعلان سے شیل پاکستان لمیٹڈ کے موجودہ کاروباری معاملات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور یہ جاری رہیں گے۔

شیل پاکستان لمیٹڈ نے علحیدہ سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا کہ کوئی بھی فروخت سیلز ہدف کے عمل، دستاویزات پر عملدرآمد اور قابل اطلاق ریگولیٹری منظوریوں کی وصولی سے مشروط ہوگی۔

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ شیل، بین الاقوامی خریداروں کی طرف سے مضبوط دلچسپی دیکھ رہا ہے۔

مارچ میں شیل پاکستان نے رپورٹ کیا تھا کہ کمپنی کو 2021 میں 4.4 ارب روپے کے نفع کے مقابلے میں 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے سال 7 کروڑ 23 لاکھ روپے کا خالص نقصان ہوا تھا۔

2022 میں سالانہ بنیادوں پر کمپنی کی فروخت میں 48.2 فیصد اضافے کے باجود نقصان ہوا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے زیر جائزہ سال میں اپنے قدموں کو مضبوط کیا، اور 31 ریٹیل اسٹیشن، 28 جنریشن-5 سلیکٹ آؤٹ لیٹس اور ٹائر کی دیکھ بھال کے ساتھ 25 نئی کار واش سہولیات شروع کیں۔

کمپنی نے کسی حتمی نقد ڈیویڈنڈ کا اعلان نہیں کیا گیا، حالانکہ 2022 کے پہلے 9 ماہ کے لیے عبوری ڈیویڈنڈ 3 روپے فی شیئر تھا۔

کارٹون

کارٹون : 13 جنوری 2025
کارٹون : 12 جنوری 2025