• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

فواد خان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا، بھارتی اداکارہ سونم باجوہ

شائع June 14, 2023
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/فواد خان/سونم باجوہ
— فائل فوٹو: انسٹاگرام/فواد خان/سونم باجوہ

سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے پسندیدگی کا اظہار کردیا۔

واضح رہے کہ سونم باجوہ نے اب تک دو درجن سے زائد بھارتی پنجابی فلموں میں کام کیا ہے جب کہ انہوں نے اسٹریٹ ڈانسر 3 اور بالا سمیت دیگر بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا ہے۔

سونم باجوہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ لباس کی وجہ سے بھارت میں شہرت رکھتی ہیں جب کہ انہیں بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں سپر اسٹار کی حیثیت حاصل ہے۔

حال ہی میں انہوں نے بھارتی پروگرام ٹبر ہٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے حوالے سے دلچسپ باتیں کیں۔

دوران پروگرام جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ سونم باجوہ بہت سے لوگوں کا کرَش (crush) ہے لیکن آپ کا کرَش کون ہے؟

سوال کے جواب میں سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کرَش تو وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں، لیکن فواد خان میرے ہمیشہ کرَش رہیں گے، ان کی جگہ کوئی نہیں لےسکتا۔

اداکارہ نے کہا کہ فواد خان ہمیشہ میرے پسندیدہ کرَش رہیں گے۔

واضح رہے کہ کرَش (crush) کا مطلب کسی انسان کو پہلی نظر میں دیکھ کر اسے پسند کرنا ہے، اس کے لفظی معنی ’کشش‘ کے ہیں۔

یہ پہلی بار نہیں کہ سونم باجوہ نے فواد خان کی تعریف کی یا اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا، اس سے قبل 2022 میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ضرور ان سے تعلقات استوار کرتیں۔

میزبان کے سوال پر پہلے تو انہوں نے کہا تھا کہ وہ جس شخص سے افیئر کرنا چاہتی ہیں ان کا نام ان کے دل میں ایک راز کی طرح موجود ہے، وہ ان کا نام نہیں بتائیں گی۔

سونم باجوہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ اگر فواد خان شادی شدہ نہ ہوتے تو وہ ان سے ضرور افیئر چلاتیں، ان سے تعلقات استوار کرتیں اور ملاقاتیں بھی کرتیں۔

یہی نہیں بلکہ بھارتی اداکارہ نے اس سے قبل پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بھی تعریف کی تھی۔

سونم باجوہ نے بی بی سی کے صحافی ہارون راشدکے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں سجل علی کی بہت بڑی مداح ہوں، وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں، مجھے یہ بتاتے ہوئے بےحد خوشی ہوتی ہے کہ میں نے سجل سے بہت کچھ سیکھا ہے، وہ شاندار کام کرتی ہیں، وہ اس دور کی بہترین اور شاندار اداکارہ ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025