• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مردوں سے پیار کرتی ہیں، شہروز سبزواری

شائع June 13, 2023
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ میں سابق اہلیہ سائرہ یوسف کے ساتھ نظر آنے والے شہروز سبزواری کا خیال ہے کہ بعض خواتین پیسے اور شہرت دیکھ کر مرد حضرات سے پیار کرلیتی ہیں جب کہ مرد ایسا نہیں کرتے۔

شہروز سبزواری حال ہی میں ’بے بی لیشس‘ فلم کے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ ’فوشیا میگزین‘ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے فلم کی کہانی سمیت دیگر معاملات پر بات کی۔

پروگرام کے دوران شہروز سبزواری نے بتایا کہ ’بے بی لیشس‘ اچھی فلم ہے، دیکھنے والوں کو پسند آئے گی، ساتھ ہی انہوں نے شائقین کو سینما جاکر فلم دیکھنے کی درخواست بھی کی۔

پروگرام کے دوران میزبان نے تینوں اداکاروں سے سوال کیا کہ مرد و خواتین کیسے ایک دوسرے کو اپنی زندگی میں جگہ دیتے اور ایک دوسرے کے لیے قربانیاں دیتے ہیں؟

اسی سوال پر شہروز سبزواری نے کہا کہ کچھ خواتین پہلے مرد حضرات کے پاس موجود بعض چیزوں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ان سے شادی کرتی ہیں، جس کے بعد ہی ان کے ساتھ بہتر تعلقات بناتی ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ تمام خواتین کی بات نہیں کر رہے، وہ بعض خواتین کی بات کر رہے ہیں۔

شہروز سبزواری نے بتایا کہ عام طور پر سماج میں لڑکیاں کبھی کبھار پہلے یہ دیکھتی ہیں کہ مرد کے پاس کتنی دولت ہے، وہ کیا نوکری کرتے ہیں، کیا وہ سیٹ ہیں؟

ان کے مطابق مذکورہ چیزیں دیکھنے کے بعد لڑکیاں اس مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرکے شادی بھی کرلیتی ہیں، کیوں کہ ان کا خیال ہوتا ہے اور انہیں سمجھایا بھی جاتا ہے کہ مرد کے پاس پیسے، گاڑی اور گھر ہے تو اس سے محبت بھی ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام خواتین ایسی نہیں ہوتیں لیکن بعض خواتین گھر اور دولت دیکھ کر مرد سے تعلقات استوار کرکے شادی کرلیتی ہیں، جس کے بعد ہی ان کے ساتھ وہ سمجھوتے کرکے بعض قربانیاں دیتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ لیکن مرد ایسے نہیں کرتے، مرد پہلے قربانیاں دیتے ہیں، پھر محبت کرتے ہیں۔

شہروز سبزواری کے مطابق عام طور پر مرد صرف خواتین کو خوبصورتی، تعلیم اور رنگت دیکھ کر انہیں عزت نہیں دے رہے ہوتے اور نہ ہی ان کے ساتھ محبت کر رہے ہوتے ہیں بلکہ وہ کچھ اور چیزوں کی وجہ سے ان سے محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد کچھ اور چیزیں دیکھ کر خواتین سے تعلقات استوار کرتے ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بعض مرد بہت غلط کرتے ہیں، وہ خواتین کی خوبصورتی اور رنگت کی وجہ سے انہیں تضحیک کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

اداکار کے مطابق مرد جب خواتین سے محبت کر لیتے ہیں تو ان کے لیے قربانیاں بھی دے رہے ہوتے ہیں، ان کے لیے سمجھوتے بھی کر رہے ہوتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کہ مرد صرف خواتین کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے لیے قربانیاں دیتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024