• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

فیس بک کی جانب سے ٹوئٹر کی متبادل ایپ متعارف کرائے جانے کا امکان

شائع June 12, 2023
فیس بک کی جانب سے تیار کیے جانے والے پلیٹ فارم کا عکس—فوٹو: دی ورج
فیس بک کی جانب سے تیار کیے جانے والے پلیٹ فارم کا عکس—فوٹو: دی ورج

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کا انتظام ایلون مسک کی جانب سے سنبھالے جانے کے بعد متعدد ادارے اور افراد ٹوئٹر کے ٹکر کا پلیٹ فارم متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہیں۔

فیس بک نے ٹوئٹر کو ٹکر دینے کے لیے دسمبر 2022 میں ہی متبادل پلیٹ فارم کی تیاری پر کام شروع کردیا تھا اور بعد ازاں کمپنی نے انسٹاگرام پر ایسے فیچرز بھی پیش کیے تھے جو ٹوئٹر پر موجود ہیں۔

اسی طرح ٹوئٹر کے سابق بانی جیک ڈورسی اور ان کی ٹیم نے بھی ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن ’بلیو اسکائی‘ متعارف کرائی تھی۔

تاہم اب فیس بک کی جانب سے تیاریوں کے مراحل میں موجود ایپلی کیشن کے اسکرین شاٹس بھی سامنے آگئے، جنہیں دیکھ کر اندازہ ہوتا ہےکہ فیس بک کا پلیٹ فارم بلکل ٹوئٹر کی طرح کا ہی ہوگا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ نے فیس بک کے آنے والے پلیٹ فارم کے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ مارک زکربرگ کی ٹیم نے ہائی پروفائیل عالمی شخصیات کو مذکورہ پلیٹ فارم کا حصہ بناکر اسے لاؤنچ کرنے کی تیاری کرلی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیاریوں کے مراحل میں ہے، تاہم تاحال اس کا نام فائنل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اسے متعارف کرانے کی کوئی حتمی تاریخ بتائی گئی ہے۔

ممکنہ طور پر فیس بک کی جانب سے آئندہ چند ماہ میں پلیٹ فارم کو متعارف کرایا جائے گا، تاہم عین ممکن ہے کہ اسے ریلیز کرنے کا ارادہ ایک سال تک موخر کردیا جائے۔

اسی حوالے امریکی جریدے ’فوربز‘ نے اپنی رپورٹ میں بلوم برگ سمیت دیگر اداروں کی رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پہلے ہی تصدیق کر چکی ہے کہ ٹوئٹر کے ٹکر کی ایپلی کیشن تیار کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت ٹوئٹر کے ٹکر کے پلیٹ فارم کو ’پروجیکٹ 92‘ اور ’بارسلونا‘ کے نام سے کمپنی کے ملازمین ہی چلا رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کی ایپلی کیشن کی سب سے خاص بات یہ ہوگی کہ ممکنہ طور ہر شخصیات انسٹاگرام پر موجود اپنے فالوورز کو نئے پلیٹ فارم پر منتقل کر سکیں گے۔

اسی طرح صارفین با آسانی انسٹاگرام کے مواد کو بھی نئی ایپلی کیشن پر شیئر کر سکیں گے لیکن سب سے منفرد بات یہ ہوگی کہ لوگوں کو انسٹاگرام کے فالوورز کو بھی نئے پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی سہولت میسر ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024