• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سری لنکا میں ایشیا کپ کا امکان ہے، ایشین کرکٹ کونسل

شائع June 11, 2023 اپ ڈیٹ June 12, 2023
عہدیدار نے کہا کہ اس کے پاس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرانے کی صلاحیت ہے، حالانکہ یہ جزیرہ معاشی بدحالی سے اب بھی نکل رہا ہے—فائل فوٹو
عہدیدار نے کہا کہ اس کے پاس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرانے کی صلاحیت ہے، حالانکہ یہ جزیرہ معاشی بدحالی سے اب بھی نکل رہا ہے—فائل فوٹو

ایشین کرکٹ کونسل کے سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے روایتی حریف اور باضابطہ میزبان پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کرنے کے بعد بھارت کے ایشیا کپ کے میچ سری لنکا میں کھیلے جاسکتے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ستمبر میں ہونے والے 50 اوور کے ٹورنامنٹ میں بھارت کے کھیلوں کے لیے مختلف مقام کے مطالبے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) آنے والے ہفتے میں باضابطہ اعلان کرنے والی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت اور پاکستان 2012 کے بعد سے کھیل کے کسی بھی فارمیٹ میں دونوں طرف کی سرزمین پر آمنے سامنے نہیں ہوئے اور صرف غیر جانبدار بنیادوں پر بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ایک دوسرے سے کھیلتے ہیں۔

بورڈ آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بہت امکان ہے کہ کچھ میچ سری لنکا میں ہوں گے، لیکن ہمیں ابھی تک سرکاری طور پر تصدیق نہیں ملی۔

سری لنکا کے بورڈ نے معاشی بحران کے باوجود ایشیا کپ کے کچھ میچوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

عہدیدار نے کہا کہ اس کے پاس بین الاقوامی ٹورنامنٹ کرانے کی صلاحیت ہے، حالانکہ یہ جزیرہ معاشی بدحالی سے اب بھی نکل رہا ہے۔

غیرمعمولی معاشی بحران مہینوں کے مظاہروں اور بدعنوانی اور بدانتظامی کے الزام میں ملکی صدر کی برطرفی کا باعث بنا جہاں وہ ملک سے فرار ہو گئے اور جولائی 2022 میں استعفیٰ دے دیا۔

عہدیدار نے آسٹریلیا کے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کے دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بحران کے عروج پر بھی جب ہمارے پاس ایندھن اور بجلی نہیں تھی، ہم نے آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خبردار کیا تھا کہ اگر بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک ماہ قبل پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے سے انکار کیا تو وہ بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر دے گا، جو اکتوبر میں شروع ہونے والا ہے۔

بی سی سی آئی تب سے ستمبر میں کسی غیر جانبدار مقام پر چھ ملکی ٹورنامنٹ کھیلنے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔ ایشیا کپ میں شامل دیگر ممالک افغانستان، بنگلہ دیش اور نیپال ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024