• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فلم کی ایک ساتھ پروموشن پر تنقید کا سامنا کرنے پر سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا ردعمل

شائع June 10, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی اداکارہ سائرہ یوسف اور ان کے سابق شوہر اور اداکار شہروز سبزواری اس وقت اپنی آنے والی رومانوی کامیڈی فلم ’بے بی لیشس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں، ایک ساتھ فلم کی پروموشن کرنے پر مشکل اور سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید پر دونوں نے پہلی بار ردعمل دیا ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو ایک ساتھ دیکھنے پر سوشل میڈیا پر اس لیے تنقید کی جارہی ہے کیونکہ دونوں کے درمیان طلاق ہو چکی ہے لیکن اس باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ انتہائی ادب اور احترام کے ساتھ ملتے دکھائی دیتے ہیں۔

دونوں اداکاراؤں نے 2012 میں محبت کی شادی کی تھی اور ان کی جوڑی کو شوبز کی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا مگر 2020 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک بیٹی بھی ہے۔

فلم ’بے بی لیشس‘ عیدالحضیٰ کو ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام
فلم ’بے بی لیشس‘ عیدالحضیٰ کو ریلیز ہوگی—فوٹو: انسٹاگرام

طلاق کے بعد اب پہلی بار دونوں ’بے بی لیشس‘ (Babylicious) میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔

ابتدائی طور پر ان کی فلم رواں برس فروری میں ریلیز کی جانی تھی مگر اب اسے عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

فلم کی پروموشن کے لیے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کو ایک ساتھ دیکھا گیا جس وجہ سے بعض شائقین نے ان کے رویے پر برہمی کا اظہار کررہے تھے۔

اسی دوران گزشتہ روز صحافی ملیحہ رحمٰن نے سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کا انٹرویو لیا جس میں انہوں نے فلم کی پروموشن کے علاوہ دیگر موضوعات پر بات کی۔

انٹرویو کے دوران سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے پہلی بار ایک ساتھ فلم پروموشن کے بارے بات کی۔

میزبان نے سوال کیا کہ چونکہ آپ دونوں حقیقی زندگی میں اب میاں بیوی نہیں رہے تو کیا ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں مشکل پیش آئی؟

جس پر شہروز سبزواری نے کہا ’نہیں‘، جس کے فوری بعد سائرہ یوسف نے جواب دیا کہ ’میرے خیال میں ہمیں زیادہ مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کیونکہ ہم دونوں ایک بچی کے والدین بھی ہیں، اس لیےہمارا ایک دوسرے کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک بیٹی بھی ہے—فوٹو: انسٹاگرام

سائرہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی بیٹی کے لیےایک دوسرے کے ساتھ مثبت سوچ اور سمجھ کا تعلق قائم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ جیسا ہم دونوں کا آپس میں تعلق ہوگا ہماری بیٹی ویسا ہی محسوس کرے گی۔

انہوں نے اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت مثبت تعلق قائم رکھنے کی کوشش کرتے ہیں تو ایک ساتھ فلم کی پروموشن میں ہمیں مشکل پیش نہیں آتی۔

سائرہ یوسف کہتی ہیں کہ بیٹی سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہم دونوں آپس میں بات چیت کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ چونکہ بیٹی کے لیے ہمارا آپس میں تعلق اچھا ہے اس لیے ایک ساتھ فلم کی پروموشن ہم کرسکتے ہیں، ظاہر سی بات ہے اگر ہمارا تعلق ایسا نہ ہوتا تو ہم فلم کی پروموشن نہ کررہے ہوتے۔

’بے بی لیشس‘ کی پروموشن پر سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھنے کے حوالے سے سائرہ یوسف نے کہا کہ ’میں زیادہ تر سوشل میڈیا کے کمنٹس پڑھنے سے گریز کرتی ہوں، سوشل میڈیا بہت اچھا پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنے کام کو پروموٹ کرسکتے ہیں لیکن میں اپنی نجی زندگی اور سوشل زندگی کو الگ رکھتی ہوں،

طلاق کے بعد دنوں پہلی بار فلم میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
طلاق کے بعد دنوں پہلی بار فلم میں ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024