• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

پاکستان تین سال کیلئے اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

شائع June 9, 2023
193 رکنی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو 129 ووٹ ملے— فائل فوٹو: اے ایف پی
193 رکنی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو 129 ووٹ ملے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کو اقوام متحدہ کے اقتصادی دھڑے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے لیے تین سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس مدت کا آغاز یکم جنوری 2024 سے ہو گا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی سفارت کاری میں ہمارے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

193 رکنی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو 129 ووٹ ملے۔

پاکستان تین ایشیائی نشستوں میں سے ایک پر مقابلہ کر رہا تھا جس کے لیے عراق، جاپان، نیپال اور تاجکستان بھی امیدوار تھے، انتخابات کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 124 ووٹوں کی ضرورت تھی۔

منیر اکرم نے ووٹنگ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم بھرپور مقابلے کے حامل الیکشن میں پاکستان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں، ہماری کامیابی پاکستان کی اہمیت اور بین الاقوامی سفارت کاری میں اس کے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے نئے، زیادہ متحرک اور مساوی ڈھانچے پر معاہدے کو فروغ دے کر اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے فورم میں ایک بار پھر اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔

پاکستان موجودہ بحرانوں سے بحالی کے لیے اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے امکانات کو بحال کرنے میں مدد کرے گا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکنامک اینڈ سوشل کونسل چھ اہم اعضا میں سے ایک ہونے کے ناطے آبادی، خواتین کی حیثیت، سماجی ترقی، اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم، منشیات، جرائم کی روک تھام اور سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ذیلی اداروں اور فعال کمیشنوں کے پورے ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024