• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سوارا بھاسکر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

شائع June 7, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

ورسٹائل بولی وڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے تصدیق کی ہے کہ وہ اُمید سے ہیں اور ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اقلیتوں اور خصوصی طور پر مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ اور ٹوئٹ میں تصدیق کی کہ ان کا خاندان جلد بڑھنے والا ہے۔

اداکارہ نے مسلمان شوہر فہد احمد کے ساتھ رومانوی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کبھی کبھی انسان کی تمام دعائیں ایک ساتھ قبول ہوجاتی ہیں‘۔

اداکارہ نے دعائیں اور نیک خواہشات کرنے پر تمام مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس بات پر پرجوش دکھائی دیں کہ وہ جلد ایک نئی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

اداکارہ کی ٹوئٹ اور انسٹاگرام پوسٹ پر شوبز شخصیات سمیت سیاست دانوں اور ان کے مداحوں نے بھی کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی اور ان کے آنے والے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کتنے ماہ کے حمل سے ہیں اور ان کے ہاں کب تک بچے کی پیدائش متوقع ہے، تاہم ان کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں ان کا بے بی بمپ دیکھا جا سکتا ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اداکارہ 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔

سوارا بھاسکر نے اپنے دیرینہ دوست مسلمان سیاست دان فہد احمد سے فروری 2023 میں شادی کی تھی اور انہوں نے مارچ میں شوبز شخصیات، سیاست دانوں اور اپنے رشتے داروں کے لیے الگ الگ تقریبات کا اہتمام کیا تھا۔

سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے مذہبی رسومات کے علاوہ بھارتی قانون کے تحت کورٹ میرج بھی کی تھی، کیونکہ وہاں دو مختلف مذاہب کے افراد کی جانب سے کورٹ میرج کرنا لازمی ہوتا ہے۔

مسلمان سیاست دان سے شادی کرنے پر سوارا بھاسکر کو انتہا پسند ہندوؤں نے تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، تاہم انہوں نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024