• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ال پاچینو کی جانب سے اپنے ہونے والے بچے کی والدہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کروائے جانے کا انکشاف

شائع June 3, 2023

امریکی میڈیا نے دعویٰ ہے کہ آسکر ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکار 82 سالہ جیمز الفریڈ ال پاچینو نے اپنے ہونے والے بچے کی والدہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا تاکہ اس بات کی تصدیق کی جا سکے کہ متوقع بچے کے والد کون ہیں؟

چند دن قبل خبر سامنے آئی تھی کہ جیمز الفریڈ ال پاچینو کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ال پاچینو اس وقت 82 سال کے ہیں اور وہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد 83 سال کے ہوجائیں گے جب کہ ان کے ہونے والے بچے کی ماں محض 29 سالہ کویتی نژاد امریکی فلم پروڈیوسر ہیں۔

ال پاچینو کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے انہیں ایسا محسوس ہوا کہ وہ بانجھ پن کا شکار ہیں، جس وجہ سے انہیں شک گزرا کے نور الفلاح کے ہاں ہونے والا بچہ ان کا نہیں ہوگا۔

شوبز ویب سائٹ ’ٹی ایم زیڈ‘ کے مطابق اپنی زرخیزی پر شک کے بعد ال پاچینو نے نور الفلاح سے ہونے والے بچے کی ولدیت کی تصدیق کروانے کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شروع میں نہ صرف ال پاچینو بلکہ نور الفلاح کو بھی حمل ٹھہرنے پر حیرانگی ہوئی، تاہم بعد ازاں ٹیسٹ کروائے جانے پر تصدیق ہوئی کہ ضعیف العمر اداکار ہی ہونے والے بچے کے والد ہیں۔

اسی حوالے سے شوبز ویب سائٹ ’پیج سکس‘ نے بھی بتایا کہ ال پاچینو کے مطالبے پر نور الفلاح نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا، جس سے اداکار کی ولدیت کی تصدیق ہوئی۔

گلف اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق ال پاچینو نے دعویٰ کیا کہ وہ زائد العمر ہونے کے علاوہ زرخیزی کے مسائل کے شکار ہیں، ان کے والد بننے کے امکانات انتہائی کم ہیں، جس وجہ سے انہوں نے ڈی این اے ٹیسٹ کروایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ال پاچینو اور نور الفلاح کے ہاں ڈیڑھ سے دو ماہ کے اندر بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ال پاچینو کے ہونے والے بچے کی ماں کی عمر 29 سال ہے جب کہ اداکار کی بڑی صاحبزادی 33 سال کی ہیں۔

ال پاچینو کی بڑی صاحبزادی جولی پاچینو کی پیدائش 1989 میں ہوئی تھی، ان کی والدہ جان ٹرنٹ اداکاری سکھانے کی کوچ تھیں، ان سے بھی اداکار نے شادی نہیں کی تھی بلکہ دونوں کے درمیان کئی سال تک رومانوی تعلقات رہے تھے۔

اسی طرح ال پاچینو کو 22 سالہ دو جڑواں بچے بھی ہیں اور وہ ان کی دوسری گرل فرینڈ ڈی اینجیلو سے ہیں۔

اداکار کے جڑواں بچوں میں 22 سالہ بیٹا اینٹن جب کہ بیٹی اولیویا ہیں اور اداکار کے پہلے تینوں بچے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں۔

اب اداکار کے ہاں 83 برس کی عمر میں اپنی بڑی بیٹی سے بھی چار سال کم عمر گرل فرینڈ کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ان کی گرل فرینڈ نور الفلاح فلم پروڈیوسر ہیں اور ان کا تعلق بھی امریکا سے ہی ہے، تاہم ان کے والد کویتی ہیں۔

فیشن میگزین ہارپر بازار کے مطابق 29 سالہ نور الفلاح کی والدہ امریکی جب کہ والد کویتی نژاد کاروباری شخص ہیں۔

نور الفلاح کی پیدائش بھی کویت میں ہی ہوئی جب کہ ان کی پرورش بھی خلیجی ملک میں ہی ہوئی، تاہم بعد ازاں وہ کیریئر بنانے کے لیے امریکا منتقل ہوگئیں۔

ال پاچینو کی طرح نور الفلاح کی ماضی کی زندگی بھی بڑی دلچسپ رہی ہے، وہ 82 سالہ اداکار سے تعلقات میں رہنے سے قبل 2017 اور 2018 میں محض 23 سال کی عمر میں 75 سالہ اداکار مک جیگر کے ساتھ تعلقات میں رہی تھیں۔

علاوہ ازیں وہ اس سے قبل نوجوانی میں ارب پتی امریکی شخص 61 سالہ نکولس برگلین کے ساتھ بھی تعلقات میں رہی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024