• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
Live Arrest Of Imran Khan

پرویز الہٰی کو تھانے میں بند کیا گیا جو ان کے ساتھ زیادتی ہے، وکیل

شائع June 3, 2023

صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل مختار احمد رانجھا نے کہا ہے کہ پرویز الہٰی کو تھانے میں بند کرنا زیادتی ہے، وہ پی ٹی آئی کے صدر ہیں اور پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

گوجرانوالہ میں مختار احمد رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کو تھانے میں بند کیا گیا جوکہ زیادتی ہے، وہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں، ان کے ساتھ شایان شان سلوک ہونا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت دباؤ ڈال رہی ہے، سپورٹرز کو گرفتار کیا جارہا ہے تاکہ کوئی پیچھے نہ آئے، چوہدری صاحب پی ٹی آئی کے صدر ہیں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں مقدمات میں الزام ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کے فرنٹ مین نے غیر قانونی ٹھیکے دیے، یہ سب الزامات ہیں ان کے کوئی شواہد موجود نہیں ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے بے بنیاد مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024