لاہور ہائیکورٹ: ظلِ شاہ قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت میں 6 جون تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ نے ظلِ شاہ قتل کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ضمانت میں 6 جون تک توسیع کرتے ہوئے انہیں تفتیش میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔
یہ حکم جسٹس انوار الحق پنوں نے جاری کیا۔
لاہور ہائیکورٹ پہنچنے سے قبل عمران 9 مئی کے تشدد سے متعلق مقدمات میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کے مقدمے میں بھی پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران اے ٹی سی کے جج اعجاز احمد باتر نے سابق وزیراعظم کو ان کے خلاف شروع کی گئی تحقیقات کا حصہ بننے کی ہدایت کی۔
روسٹرم پر آتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔
عمران کے وکیل سلمان صفدر نے یہ بھی کہا کہ وہ تمام کیسز میں ایک دن دلائل دینے کو تیار ہیں اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ تمام کیسز ایک ہی دن میں سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں۔