• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

عائشہ عمر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے تقریباً 2 ہفتے بعد واپس آگئیں

شائع May 31, 2023
— فوٹو: عائشہ عمر/انسٹاگرام
— فوٹو: عائشہ عمر/انسٹاگرام

نامور اداکارہ عائشہ عمر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کے دو ہفتے بعد واپس آگئی ہیں۔

یاد رہے کہ 10 مئی کو اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کر رہی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ ’اس دوران میرے پاس نہ موبائل فون ہوگا، نہ انٹرنیٹ، واٹس ایپ/سوشل میڈیا، ٹیکنالوجی اور نہ میرا کسی سے کسی قسم کا رابطہ ہوگا‘۔

عائشہ عمر نے کیپشن میں لکھا تھا کہ وہ اگلے 14 روز کے لیے میں سوشل میڈیا سے دور رہ کر خود کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے لکھا تھا کہ ذہنی، جسمانی، روحانی، جذباتی، کیمیائی، کمرشل لحاظ سے خود کو تازگی دینے کے لیے وہ 14 روز کے دوران صرف خود کے ساتھ وقت گزاریں گی۔

تاہم اب انہوں نے تقریباً دو ہفتے بعد سوشل میڈیا پر واپس آنے کا اعلان ہے۔

عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر 14 روز میں ہونے والی سرگرمیوں کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹیکنالوجی، فون، ٹی وی، سوشل میڈیا، کام، لوگ، آلودگی، کیمیکلز، میک اَپ سے دوری اور اس دوران قدرتی مصنوعات کا استعمال، غذائیت سے بھرپور ویجی فوڈ، جڑی بوٹیوں کی چائے پینے کے علاوہ ورزش، یوگا کرنا پرسکون وقت تھا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ پر سمندر کی تصاویر، قریبی دوستوں کے ساتھ تصویر، کھانے اور قدرتی مناظر کی تصاویر شئیر کیں۔

خیال رہے کہ شوبز شخصیات آئے روز اپنی ذہنی اور جسمانی صحت کو ترجیح دیتے ہوئے مخصوص وقت کے لیے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں۔

ماہ رمضان سے قبل اداکارہ اور میزبان انوشے اشرف نے ’روحانی پاکیزگی‘ کے لیے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کی تھی، انہوں نے لکھا تھا کہ رمضان کے برکت والے مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔

یاد رہے کہ پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی اداکارہ ایمان علی نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ سوشل میڈیا سے خوش نہیں ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر لوگ دوسروں کی توہین کرتے ہیں۔

یہی نہیں بلکہ اداکارہ اشناہ شاہ، مایا علی بھی سوشل میڈیا سے کچھ وقت کے لیے کنارہ کشی اختیار کرچکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024