• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live Arrest Of Imran Khan

عمران خان نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے

شائع May 30, 2023

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانتی مچلکے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دیے۔

عمران خان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد کے روبرو پیش ہوئے جہاں ان کی جانب سے ایڈووکیٹ حبیب نے مچلکے جمع کرائے۔

انسداد دہشت گری عدالت نے 9 مئی واقعات کے مقدمات میں عمران خان کی 2 جون تک عبوری ضمانت منظور کی ہے، عدالت نے عمران خان کو تینوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مقدمے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

عمران خان نے 9 مئی کے واقعات کے تینوں مقدمات میں ضمانتی مچلکے جمع کرا دیے، بعد ازاں وہ انسداد دہشت گری عدالت سے لاہور ہائی کورٹ روانہ ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024