• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، مشتعل ہجوم کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک

شائع May 27, 2023 اپ ڈیٹ May 30, 2023
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی لگی— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو گولی لگی— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی میں ڈکیتی کی مختلف واردتوں کے دوران مزاحمت پر ایک شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جبکہ دوسرے واقعے میں مشتعل شہریوں نے مبینہ ڈاکوؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ نیو کراچی کے صنعتی علاقے سیکٹر 11 جی عید گاہ گراؤنڈ پر رات گئے شہریوں نے پولیس کے پہنچنے سے قبل دو مبینہ ڈاکووں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں زخمیوں کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ ایک زخمی مبینہ ڈاکوں دم توڑ چکا ہے جبکہ دوسرے کو طبی امداد کے لیے داخل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک مبینہ ڈاکو کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی۔

ایس ایس پی وسطی معروف عثمان کا کہنا تھا کہ پولیس تاحال ’حقائق‘ کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔

ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی

کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی کی پولیس نے بتایا کہ ناظم آباد نمبر 2 میں سرسید گرلز کالج کے قریب دوپہر کو ڈکیتی مزاحمت 42 سالہ شہری محمد فرمان کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ زخمی شہری کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے کراچی میں جرائم میں اضافہ ہونے لگا ہے جہاں ہر آئے دن شہریوں کو ڈکیتی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ کچھ واقعات میں شہریوں کی جان بھی چلی جاتی ہے۔

کراچی میں بڑھتے ہوئے جرائم اور ڈکیتی کے واقعات پر جہاں شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے وہیں سندھ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے بھی ایک سوال بن گیا ہے کہ کس طرح بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پالیا جائے۔

گزشتہ ہفتے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر کے اندر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو جاں بحق اور ان کے دیگر 3 بھائیوں زخمی کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024