عمران خان کی ابتدائی رپورٹ میں نشہ آور اشیا کا استعمال سامنے آیا ہے، وفاقی وزیر صحت
وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان کا یورین سیمپل بھی لیا گیا لیکن جب تک پورا تناسب نہیں آجاتا میں رپورٹ جاری نہیں کروں گا لیکن ابتدائی رپورٹ میں نشے کی چیزیں جن میں شراب اور کوکین کا بے دریغ استعمال ہوا ہے لیکن جب تک تناسب نہیں آتا ہم کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پتا تھا کہ ان کا یورین سیمپل لیا گیا تھا۔