• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
Live Arrest Of Imran Khan

خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کا اجلاس، 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے کا فیصلہ

شائع May 24, 2023

خیبرپختونخوا اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کو سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت سزا دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ حکومت نے اسمبلی چوک پر احتجاج کرنے پر پابندی عائد کردی۔

اپیکس کمیٹی میں بتایا گیا کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث عناصر کی نشاندہی ہوچکی ہے۔

اجلاس میں اینٹی رائٹ اسکواڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ایک ارب روپے فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اپیکس کمیٹی میں ریڈ زونز کی سیکیورٹی کے لیے جدید آلات سے لیس پولیس کا خصوصی دستہ مختص کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں ناخوشگوار واقعات کے تدارک کے لیے ڈویژن سطح پر جوائنٹ کنٹرول رومز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان نے کہا کہ حکومت اپنی رٹ کو ہر صورت قائم رکھے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025