• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

متعدد شوبز شخصیات کا فضائی حادثے کا شکار ہونے سے بچ جانے کا انکشاف

شائع May 19, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ ہانیہ عامر انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ساتھی اداکارہ مایا علی، وہاج علی سمیت دیگر کو سالگرہ کی مبارک دیتی نظر آئیں تاہم یہاں معاملہ سالگرہ کی مبارک باد کا نہیں بلکہ ایک انتہائی خوفناک تجربے سے گزرنے کا ہے۔

ہانیہ عامر نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر مایا علی، وہاج علی، مومنہ اقبال، نعمان سید اور مقامی ٹیلنٹ ایجنسی کے سربراہ فہد حسین کو ایک ساتھ سالگرہ کی مبارک باد دی۔

دوسری جانب اداکار وہاج علی بھی ہانیہ عامر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے نظر آئے۔

ان تمام اسٹوریز میں ایک چیز مشترک تھی وہ یہ ہے کہ سالگرہ کی مبارک باد کے بعد طیارے کی ایموجی کا استعمال کیا گیا تھا۔

دوسری طرف ہانیہ عامر نے اپنی انسٹاگرام پر ایک تصوری شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ 17 مئی کو میرا دوسرا جنم دن ہوگا، مجھ سے اس کی وجہ مت پوچھیں’۔

پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں یشما گل نے ہنستے ہوئے کہا کہ جس خوفناک پرواز میں کل ہم نے سفر کیا ہے، مجھے بھی ایک نئی زندگی ہی ملی ہے۔

مایا علی نے جواب دیا کہ ’یہ کسی معجزے سے کم نہیں تھا‘۔

مایا علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی لکھا کہ معجزے ہوتے ہیں، سب چیزوں کے لیے اللہ کا شکر ہے۔

اداکاروں کے کمنٹس سے ایسا لگتا ہے کہ مذکورہ تمام اداکار ایک ہی پرواز میں سفر کر رہے تھے اور ان کی پرواز کو کسی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، اداکاروں کے ردعمل سے لگتا ہے کہ واقعے کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا کہ انہیں ایک نئی زندگی نصیب ہوئی ہے۔

اسی دوران مقامی ٹیلنٹ ایجنسی کے سربراہ فہد حسین نے انسٹا اسٹوری پر اداکارہ زارا نور عباس کا شکریہ ادا کیا۔

فہد حسین نے لکھا کہ آپ کی مدد اور فکر مند ہونے کا شکریہ زارا، جہاں ہم سب نے گزشتہ رات مقامی پرواز میں سفر کے دوران موت کو انتہائی قریب سے دیکھا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ہم سبھی ایک انڈسٹری کے طور پر متحد ہیں جہاں لوگ حقیقی طور پر ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔’

اگرچہ اس خوفناک اور ہنگامی پرواز کی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں تاہم یہ واضح ہے کہ مذکورہ تمام اداکار خوفناک تجربے سے گزرے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024