• KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:17pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:48am Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 11:53am Asr 3:26pm

ٹی ایل پی کا ’سیو پاکستان‘ مارچ 22 مئی کو کراچی سے ہوگا

شائع May 18, 2023
سعد حسین رضوی — فوٹو: اے ایف پی
سعد حسین رضوی — فوٹو: اے ایف پی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 22 مئی کو ’سیو پاکستان‘ کے نام سے کراچی تا اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتے ہوئے اپنے کارکنان سے تاریخی مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ٹی ایل پی کی طرف سے جارہ کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پارٹی سربراہ سعد حسین رضوی نے کہا کہ انہیں یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ کس طرح چند لوگوں کی انا کی خاطر پورا گورننس نظام تباہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو اس تناؤ کا ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہیے۔

سعد حسین رضوی نے کہا کہ قومی اداروں کے خلاف منظم اور بے لگام مہم حکمران اشرافیہ کی نااہلی کو ثابت کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انا پرستی، تکبر اور نااہلی نے گورننس نظام کو برباد کر کے ریاست کو تباہ کر دیا اور مزید برباد کر رہا ہے۔

سعد رضوی نے مزید کہا کہ سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکمران پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کس طرح برسر اقتدار آئی اور اس نے معیشت کو تباہ کر دیا، معاشرے کا کوئی بھی طبقہ حکومت کی ان تباہ کن پالیسیوں سے نہیں بچا۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشی حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، اس کے لیے سب کی کوششوں کی ضرورت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 17 نومبر 2024
کارٹون : 16 نومبر 2024