• KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
  • KHI: Maghrib 6:55pm Isha 8:14pm
  • LHR: Maghrib 6:33pm Isha 7:58pm
  • ISB: Maghrib 6:40pm Isha 8:08pm
Live Arrest Of Imran Khan

’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی

شائع May 17, 2023

سپریم کورٹ سے وضاحتوں کے بعد ’گڈ ٹو سی یو‘ کی گونج اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی جہاں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب بھی چیف جسٹس آف پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑے۔

فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جہاں آئی جی اسلام آباد پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے آئی جی اسلام آباد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آئی جی صاحب گڈ ٹو سی یو‘۔

جج کے آئی جی اسلام آباد سے اس مکالمے پر کمرہ عدالت میں موجود تمام افراد نے قہقہے لگادیے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے عمران خان کی پیشی پر گڈ ٹو سی یو کہا تو انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا ، گزشتہ روز چیف جسٹس پاکستان نے عمران خان کو کہے گئے اس جملے کی وضاحت بھی کردی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 اپریل 2025
کارٹون : 16 اپریل 2025