جو ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی ملک میں ون مین شو نافذ کرنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عدلیہ پر سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے سہولت کاری کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو اپنے ادارے میں ون مین شو چلا رہے ہیں وہی پورے ملک میں ون مین شو نافذ کرنا چاہتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جب یہاں ہم عدم اعتماد لے کر آئے تو آرٹیکل 5 کا بہانہ استعمال کرکے انہوں نے آئین توڑوایا، تب کچھ نہیں کیا گیا، نہ ہم نے کچھ کیا، حکومت نے بھی کچھ نہیں کیا اور نہ ہماری عدالتوں نے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سوال آتا ہے تو راتوں رات فیصلہ کرتے ہیں 90 دن میں انتخابات کرو، جب یہاں عدم اعتماد کا سوال تھا تو ایک مہینے پیشیاں بھگت رہےہیں تاکہ عدم اعتماد کا حق چھینا جائے۔
مکمل اسٹوری پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں