• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
Live Arrest Of Imran Khan

تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنا واحد حل ہے، رانا ثنا اللہ

شائع May 14, 2023

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان پر ایک دہائی کے دوران ملک بھر میں ہزاروں شرپسندوں کو بھرتی کرکے تربیت دینے اور مسلح کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانا واحد حل ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کئی معاملات میں پی ٹی آئی چیئرمین کو غیر معمولی ریلیف دینے پر سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری (جنہوں نے رواں ہفتے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی تجاویز کو ٹھکرا دیا تھا) نے اس تجویز کی مخالفت نہیں کی۔

رانا ثنا اللہ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دراصل یہ کہا تھا کہ وہ سیاسی جماعتوں پر پابندی کو پسند نہیں کرتے لیکن اگر وہ (عمران خان) اپنا رویہ نہیں بدلتے تو ہم ایسا کرنے پر مجبور ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025