• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

گلوکار عاصم اظہر اورعبدالحنان نے اپنے گانوں کی ریلیز ملتوی کردی

شائع May 14, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے دو نامور نوجوان گلوکار عاصم اظہر اور عبدالحنان نے ملک کی موجودہ تشویش ناک صورتحال کے پیش نظر اپنے دو گانوں کی ریلیز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عاصم اظہر اور عبدالحنان نے یہ فیصلہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے کیا ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو سابق وزیراعظم عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار ہوئے تھے جس کے فوراً بعد ملک میں پُرتشدد مظاہرے اور احتجاج کیا گیا۔

تاہم 11 مئی کو سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنےکا حکم دیا تھا، تاہم عمران خان کی رہائی کے بعد بھی ملک کی موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے۔

عاصم اظہر ایک ساتھی گلوکارہ کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کرنے والے ہیں، کچھ روز قبل عاصم اظہر نے انسٹاگرام پر اپنے نئے گانے کی ریلیز کے حوالے سے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کیا تھا۔

تاہم گزشتہ رات انہوں نے انسٹا اسٹوری پر اپنے نئے گانے کی ریلیز ملتوی ہونے کے حوالے سے مداحوں کو آگاہ کیا۔

عاصم اظہر نے اپنے فینز نے مخاطب ہوکر کہا کہ ’میں جانتا ہوں کہ آپ سب میرے نئے گانے کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں لیکن جو کچھ میرے ملک (پاکستان) میں ہورہا ہے، جب تک حالات معمول پر نہیں آجاتے میں نہیں سمجھتا کہ یہ وقت گانے کی ریلیز یا اس کی تشہیر کرنا درست ہے‘۔

گلوکار نے لکھا کہ فنکار ہونے کی حیثیت سے ہم اپنے ارد گرد محبت اور رواداری چاہتے ہیں، اس لیے سب کے لیے دعا کریں اور انتطار کریں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کا انتظار رائیگاں نہیں جائے گا’۔

اسی طرح گلوکار عبدالحنان بھی اپنے نئے گانے ’آنکھوں آنکھوں میں‘ کی ریلیز کے لیے پُرجوش تھے، وہ اپنا نیا گانا 12 مئی کو ریلیز کرنے والے تھے، تاہم ملک کی موجودہ صورتحال نے ان کو بھی متاثر کیا جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے گانے کی ریلیز ملتوی کردی۔

گلوکار نے انسٹااسٹوری پر لکھا کہ ’حالیہ واقعات کی وجہ سے گانے کی ریلیز ملتوی کردی گئی ہے، ملک اور میرے لوگوں کے لیے میرا دل اداس ہے، امید ہے کہ بہتر وقت ضرور آئیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024