• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ماہرہ خان کے دل چرانے والے ڈانس سے ’ویلو اسٹیشن سیزن 2‘ کا آغاز

شائع May 13, 2023
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

کوک اسٹوڈیو کی طرز کے میوزیکل شو ’ویلو اسٹیشن‘ کے دوسرے سیزن کا پہلا گانا جاری کردیا گیا، جس میں شائقین نے ماہرہ خان کے ڈانس کو دل چرانے والا قرار دیا۔

’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن‘ کا پہلا سیزن 2020 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس میں عاطف اسلم، میشا شفیع، سجاد علی، شمعون اسمٰعیل، عزیر جسوال، عبد اللہ قریشی، آئمہ بیگ، بالرنیہ نگہت چوہدری اور سارہ حیدرشامل تھے۔

میوزیکل شو کے پہلے سیزن نے کافی کامیابیاں سمیٹی تھیں، اب اسی شو کے دوسرے سیزن کا پہلا گانا جاری کردیا گیا تھا۔

تقریبا تین سال کی تاخیر کے بعد ’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن 2‘ کے پہلے گانے کو گزشتہ ہفتے تین مئی کو ریلیز کیا گیا تھا۔

’نخرے‘ کے ٹائیٹل سے جاری کیے گئے گانے میں عمیر جسوال اور احسن پرویز نے آواز کا جادو جگایا ہے جب کہ ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان نے گانے میں نوجوانوں کا دل چرانے والا ڈانس کرکے سب کے دل جیت لیے۔

’نخرے‘ کی موسیقی بھی عمیر جسوال نے ترتیب دی ہے اور انہوں نے ہی اس کی شاعری لکھی ہے۔

پروڈیوسر کمال خان کے اس گانے کی میوزک پروڈکشن احمد پرویز مہدی نے کی ہے جب کہ اس کی ہدایات کمال خان اور ذیشان پرویز نے دی ہیں۔

چار منٹ سے کم دورانیے کے گانے کی ویڈیو میں ماہرہ خان کو نوجوانوں کا دل چرانے والا ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں ماہرہ خان متعدد لڑکوں اور لڑکیوں کے ہمراہ رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں اور شائقین نے ان کے ڈانس کو خوب سراہا۔

گانے کو چند ہی دن میں 35 لاکھ بار تک دیکھا جا چکا ہے جب کہ اسے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی ریلیز کیا گیا ہے۔

’ویلو ساؤنڈ اسٹیشن سیزن 2‘ کے دوسرے گانے کو بھی جلد ریلیز کیا جائے گا جب کہ اس بار سیزن میں عاطف اسلم، میشا شفیع، نتاشا نورانی، عاصم اظہر، بلال سعید، ینگ اسٹنرز، آئمہ بیگ، مانو، زوہا زبیری اور شمعون اسماعیل سمیت دیگر فنکار آواز کا جادو جگاتے دکھائی دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024