• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

او اور اے لیولز میں 47 اے، پاکستانی طالبعلم کا نیا ریکارڈ

شائع September 1, 2013

ہارون طارق۔ تصویر ڈان
ہارون طارق۔ تصویر ڈان

اسلام آباد: ایک پاکستانی طالبعلم، ہارون طارق نے ' انٹرنیشنل جنرل سرٹیفیکیٹ آف سیکنڈری ایجوکیشن (IGCSE) کے تحت یونیورسٹی آف کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامنیشن میں او اور اے لیول امتحانات میں 47 اے لے کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

ان کے اہم مضامین میں آرٹس اور سائنس، دونوں ہی شامل ہیں جن میں انسان اور سماجی حیاتیات، اسلامیات اور کلچر، فزکس، کیمسٹری اور عالمی ترقی وغیرہ اہم مضامین ہیں۔

ہارون طارق فروبل انٹرنیشنل سکول سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے اس کارنامے سے پاکستان عالمی سطح پر اُبھر کر آیا ہے۔

اس سے قبلO  لیولز میں  28 اے کا عالمی ریکارڈ تھا جو ایک اور پاکستانی طالبعلم زوہیب اسد نے قائم کیا تھا۔ لیکن اب ہارون طارق نے او لیولز میں 38 اے حاصل کئے ہیں اور مجموعی طور پر او اور اے لیولز میں 47 اے حاصل کئے ہیں۔

ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون نے بتایا کہ انہوں نے O اور A لیولز کی تین سالہ تعلیم میں 50 مختلف مضامین پڑھے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 47 اے حاصل کرنا آسان نہ تھا کیونکہ انہوں نے فرنچ اور اسپینش زبانیں بھی پڑھی تھیں۔

' میں مستقبل میں انجینیئرنگ پڑھنا چاہتا ہوں لیکن اب تک فیصلہ نہیں کیا کہ سافٹ ویئر انجینیئرنگ پڑھوں یا ایروناٹیکل انجینیئرنگ کی تعلیم حاصل کروں،' انہوں نے کہا۔

طارق کے مطابق ان کے ٹیچرز نے ان پر بھرپور توجہ دی تھی اور وہ پڑھائی پر بہت توجہ دیتے تھے۔

سکول کی پرنسپل شامیما کمال ہارون کی کامیابی پر کہا،' کل کے قابل افراد کی تیاری میں اپنے اہم کردار پر مجھے فخر ہے۔'

دوسری جانب امتحانات کی ہیڈ سحر پیرزادہ نے کہا کہ ہمارے طالبعلم تعلیمی میدان میں عالمی ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024