• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بلوچستان: ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

— فائل/فوٹو: اے ایف پی
— فائل/فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کرنے والے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صبح کے وقت دہشت گردوں کے ایک گروہ نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں ایف سی کیمپ پر حملہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عمارت میں موجود دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 2 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیاں شدید فائرنگ جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ کلیئرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔   بیان میں کہا گیا کہ کمانڈر 12 کور مسلم باغ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں جہاں دہشت گرد عمارت کے اندر موجود ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 13 اپریل کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے میں ہوشاب روڈ پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کر کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقہ گشکور کے ہوشاب روڈ پر دیسی ساختہ بم نصب کرنے، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے ٹھکانے کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کا آغاز کیا گیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے کی مسلسل انٹیلی جنس، نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے مقام کی نشاندہی کی گئی اور سیکیورٹی فورسز وہاں داخل ہوئیں، فورسز دہشت گردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کر رہی تھیں کہ دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جب کہ دیسی ساختہ بم سمیت اسلحہ، گولہ بارود کا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024