• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

گوگل کا پہلا فولڈ ایبل ’پکسل‘ فون متعارف

شائع May 11, 2023
—فوٹو: گوگل
—فوٹو: گوگل

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل فون ’پکسل فولڈ‘ کو متعارف کرادیا، جسے کمپنی کا بہترین ترین فون قرار دیا جا رہا ہے۔

گوگل کی جانب سے فولڈ ایبل فون پیش کیے جانے کی چہ مگوئیاں گزشتہ برس سے جاری تھیں، تاہم کمپنی نے گزشتہ ہفتے افواہوں کو ختم کرتے ہوئے فون کا ٹیزر جاری کیا تھا۔

اب فون کو گوگل کے ہونے والے سالانہ ایونٹ میں متعارف کرا دیا گیا، تاہم اسے دنیا بھر میں فروخت کے لیے آئندہ ماہ پیش کیا جائے گا۔

کمپنی نے ’پکسل فولڈ‘ کو 5.8 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم فون کی فولڈنگ کھول دی جائے تو اس کا اسکرین بڑھ کر 7.6 انچ ہوجاتا ہے۔

فون کو اس کی جدید ٹیکنالوجی سمیت کیمروں کی وجہ سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے اور اسے آئی فون 14 سے بھی ایڈوانس سمجھا جا رہا ہے۔

’پکسل فولڈ‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 48 میگا پکسل ہے جب کہ باقی دونوں کیمرے 8۔10 میگا پکسل کے رکھے گئے ہیں۔

کیمروں میں جدید سینسرز اور فیچرز دیے گئے ہیں، جن سے متعلق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون سے فلمیں بھی بنائی جا سکتی ہیں۔

فون کے فرنٹ پر دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے ایک کیمرا 5۔9 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل ہے۔

فون کے سائیڈ مین فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں اعلیٰ کوالٹی کے اسپیکرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کی اسکرین کو بھی جدید بناکر اس میں مزید رنگوں اور گرافکس کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فون کو اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔

’پکسل فولڈ‘ کو 128، 256 اور 512 میگا پکسل میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں طاقتور بیٹری بھی دی گئی ہے جب کہ فون میں 33 واٹ کا فاسٹ چارجر دیا گیا ہے۔

فون کی قیمت 1800 امریکی ڈالر تک رکھی گئی ہے، یعنی اس کی پاکستانی قیمت ساڑھے تین لاکھ روپے سے بھی زائد رکھی گئی ہے۔

’پکسل فولڈ‘ کو کمپنی کی جانب سے اگرچہ متعارف کرادیا گیا، تاہم اسے باضابطہ طور پر فروخت کے لیے جون کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔

فون کو کمپنی نے پری آن لائن آرڈر کے لیے پیش کیا ہے اور صارفین فون کو گوگل کی ویب سائٹ سے آن لائن خرید سکتے ہیں۔

—فوٹو: Brian Heater
—فوٹو: Brian Heater

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024