• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

جو کھیل اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے، وہ سمجھ سے باہر ہے، یاسر حسین

شائع May 11, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ جو کھیل اس وقت پاکستان میں چل رہا ہے، وہ سمجھ سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری کے فوراً بعد ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی، فوج کی املاک اور تنصیبات پر حملہ کیا گیا، سرکاری عمارتوں میں آگ بھی لگائی گئی، اس دوران 8 افراد جاں بحق اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

ملک میں افراتفری جیسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے شوبز شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور عمران خان کو گرفتار کرنے پر سیخ پا دکھائی دیے۔

حال ہی میں اداکار یاسر حسین نے ملک کی موجودہ صورتحال کو ’کھیل‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھیل سمجھ سے بالاتر ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’بچپن میں بہت ویڈیو گیمز کھیلی ہیں مگر جو گیم اس وقت پاکستان میں چل رہی ہے، سمجھ سے باہر ہے۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’اس کھیل کی بلا پتا نہیں کب سامنے آئے گی، خدا خیر کرے۔‘

دوسری جانب اداکارہ اور گلوکارہ حدیقہ کیانی نے بھی ملک کی موجودہ صورتحال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بحیثیت قوم جس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اس سے مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’امید ہے کہ ہم امن، انصاف اور خود کو محفوظ رکھنے کی طاقت حاصل کرنے میں جلد کامیاب ہوں جائیں گے‘۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024