• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تصاویر: عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں مظاہرے

پی ٹی آئی سربراہ کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے القادر ٹرسٹ کیس میں اس وقت گرفتار کیا تھا۔
شائع May 10, 2023

سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی کرپشن الزامات میں غیر متوقع گرفتاری کے بعد ان کے حامیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ پارٹی کے وفاداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے درمیان ممکنہ جھڑپوں کے بارے میں خدشات بڑھ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے منگل کو القادر ٹرسٹ کیس میں اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود تھے، جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں سابق وزیر اعظم کے حامیوں کے ساتھ پولیس کی جھڑپیں جاری ہیں۔

کراچی: عمران خان کے حامی ان کی گرفتاری کے خلاف پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

کوئٹہ: عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کارکنان پر پولیس لاٹھی چارج — فوٹو: اے ایف پی

کراچی: عمران خان کی گرفتاری کے بعد احتجاج کے دوران ایک پولیس وین کو نذر آتش کر دیا گیا— فوٹو: رائٹرز

کراچی میں منگل کو پی ٹی آئی ریلی کی طرف پولیس آنسو گیس فائر کر رہی ہے—فوٹو: اے ایف پی

کراچی: جلتی ہوئی پولیس وین کے پاس ایک خاتون کھڑی ہیں— فوٹو: رائٹرز

پشاور میں گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حامی احتجاج کے دوران نعرے بازی

کراچی: سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے دوران نذر آتش کی گئی بس کے پاس سے بدھ لوگ گزر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

لاہور میں بدھ کو احتجاج کے دوران عمران خان کے حامیوں کی جانب سے کینٹونمنٹ کے علاقے میں نذر آتش کیا گیا گھر —فوٹو: رائٹرز

لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر گزشتہ روز عمران خان کے حامیوں کا احتجاج— فوٹو: رائٹرز

کراچی: عمران خان کے حامیوں نے ان کی گرفتاری کے خلاف روڈ بلاک کردیا—فوٹو: رائٹرز

کوئٹہ میں منگل کو احتجاج کے دوران نذر آتش کی گئی پولیس وین کے پاس سے ایک آدمی سائیکل پر گزر رہا ہے —فوٹو: اے ایف پی

پی ٹی آئی کے کارکنان سڑک بلاک کرنے کے بعد احتجاج کر رہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی

راولپنڈی:پی ٹی آئی کے کارکنوں اور سابق وزیر اعظم کے حامیوں کے احتجاج کے ایک دن بعد پولیس اہلکار پاکستان کے آرمی ہیڈکوارٹرز کے مرکزی دروازے پر پہرہ دے رہے ہیں—