• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

لاہور میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، سکھ برادری کا ایک شخص ہلاک

شائع May 7, 2023
حملہ آور حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی
حملہ آور حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے— فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور کے محلہ نواب ٹاؤن میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق مقتول شخص کی شناخت 50 سالہ پرم جیت سنگھ پنجوار کے نام سے ہوئی ہے جسے موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے گولی مار دی۔

پولیس نے بتایا کہ جب حملہ ہوا تو پرم جیت صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے اپنے محافظ کے ساتھ سن فلاور ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع اپنی رہائش گاہ کے قریب چہل قدمی کر رہے تھے۔

ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پرم جیت کو سر پر گولی لگی، حملے میں محافظ بھی زخمی ہوا جسے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، حملہ آور حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے گشت اور اسنیپ چیکنگ کو تیز کرنے کے لیے ہائی الرٹ بھی جاری کیا۔

فوری طور پر کسی گروپ نے بھی اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

پولیس اہلکار نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ پرم جیت کے قتل کے پیچھے کیا محرکات تھے اور ٹیمیں تمام ممکنہ پہلوؤں پر کام کر رہی ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا فائرنگ میں ایک شوٹر بھی زخمی ہوا تو انہوں نے اس پر کسی بھی قسم کے تبصرے سے گریز کیا۔

پرم جیت کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سٹی مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے اور پولیس ماہرین ملزمان کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے جائے وقوع کی سی سی ٹی وی فوٹیج تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024