• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

عاصم اظہر کا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ نیا گانا جاری

شائع May 6, 2023
فوٹو: انسٹاگرام/یوٹیوب
فوٹو: انسٹاگرام/یوٹیوب

گلوکار عاصم اظہر کا ناروے کی گلوکارہ ایسٹرڈ ایس (Astrid S) کے ساتھ اپنا پہلا گانا ’ ’ڈارکسٹ آور‘ (darkest hour) جاری کردیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ خبر شائع ہوئی تھی کہ پاکستانی گلوکار نارویجن گلوکارہ اور نغمہ نگار ایسٹرڈ ایس (Astrid S) کے ساتھ اپنا پہلا گلوبل اشتراک کرنے جارہے ہیں۔

یہ عاصم اظہر کا کسی بھی بین الاقوامی فنکار کے ساتھ پہلا اشتراک تھا۔

دونوں گلوکاروں کی جانب سے نیا گانا جاری ہونے کی خبر انسٹاگرام اور ٹوئٹراور یوٹیوب پر شئیر کی گئی۔

گانا ریلیز ہونے کے بعد گلوکاروں کے مداحوں کی جانب سےاسے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

گانے کی ویڈیو میں صرف گانے کے بول لکھے گئے ہیں اس کے علاوہ عاصم اظہر نے اردو جبکہ ایسٹرڈ ایس نے انگریزی میں گانے گایا ہے۔

اس سے قبل گلوکارہ ایسٹرڈ ایس نے انسٹاگرام پر عاصم اظہر کی آواز کی تعریف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ چند ہی ہفتوں میں وہ بھارت جائیں گی، جہاں وہ مزید میوزک میں عالمی اشتراک کے حوالے سے کام کریں گی۔

خیال رہے کہ دونوں گلوکار عالمی شہرت یافتہ میوزک کمپنی یونیورسل میوزک کا حصہ ہیں، عاصم اظہر نے یونیورسل میوزک انڈیا کے تحت دستخط کیے، جبکہ ایسٹرڈ ایس نے یونیورسل میوزک کے تحت دستخط کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024