• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

جمائی کے دوران آنکھیں نم ہونے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

شائع May 6, 2023
فوٹو: دی لسٹ ویب سائٹ
فوٹو: دی لسٹ ویب سائٹ

جب ہماری آنکھ میں دھول، مٹی، پلکیں چلی جائیں تو آنکھوں میں پانی آجاتا ہے، لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ جمائی لینے کے دوران آنکھیں نم ہونے کی کیا وجہ ہوسکتی ہے؟

جب ہم کسی بورنگ کتاب یا خبر کو پڑھ رہے ہو، نیند آرہی ہوں یا جسم میں تھکاوٹ ہو تو ہم جمائیاں لیتے ہیں، تاہم اس کی دیگر مختلف وجوہات بھی ہوسکتی ہیں۔

طبی ویب سائٹ ہیلتھ لائن کی رپورٹ کے مطابق جب ہم جمائی لیتے ہیں تو چہرے کے پٹھے (muscles) سکڑجاتے ہیں جس کی وجہ سے آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

جمائی کے دوران آنکھوں میں زیادہ پانی آنا، آنکھوں میں الرجی یا خشک ہونے کا سبب ہوسکتی ہیں۔

فوٹو: میڈیکل نیوز
فوٹو: میڈیکل نیوز

دماغ کے درجہ حرارت میں کمی

2013 میں کی گئی تحقیقی مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ جمائی آنے کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم محققین نے مختلف مفروضوں کا جائزہ لیا جس سے معلوم ہوا کہ جمائی آنے سے دماغ کے درجہ حرارت میں کمی آتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ جمائی کے دوران آنکھوں میں پانی آنے کی وجہ سے دماغ میں گرمی کا احساس کم ہوجاتا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے۔

جلد کا سکڑنا

آپ نے یہ محسوس کیا ہوگا کہ جب آپ جمائی لیتے ہیں تو آپ کی آنکھوں کے گرد اور چہرے کے مسلز (muscles) یعنی پٹھے سکڑ جاتے ہیں، جلد سکڑنے کی وجہ سے آنسو پیدا کرنے والے glands پر دباؤ پڑتا ہے اور پھر آپ کی آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔

آنکھیں خشک ہونا

آپ کو یہ پڑھ کر عجیب لگے گا کہ جن آنکھوں میں غیر معمولی نمی ہوتی ہے تو زیادہ خشک ہوتی ہیں جسے انگریزی زبان میں Dry eye syndrome کہا جاتا ہے۔

ڈرائی آئی سنڈروم اس وقت ہوتا ہے جب آنکھوں کو نم رکھنے کے لیے ایک حد تک آنسو نہیں بن پاتے یا جب آپ کے آنسو صحیح طریقے سے کام نہیں کرتے ہیں، اس سے آپ کی آنکھوں میں تکلیف ہو سکتی ہے اور بعض صورتوں میں یہ بینائی کے مسائل کا باعث بھی بن سکتی ہے۔

اس لیے اگر آپ اس سنڈروم کا شکار ہیں تو جمائی آنے کی وجہ سے آپ کی آنکھوں میں پانی آسکتا ہے۔

فوٹو: آئی اسٹاک
فوٹو: آئی اسٹاک

کیا سب کی آنکھیں جمائی آنے پر نم ہوجاتی ہیں؟

اس کا جواب ہے ’نہیں‘، کچھ لوگوں کو جمائی آنے کے دوران آنکھوں میں پانی نہیں آتا۔

رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کو جمائی کے دوران آنکھیں نم ہونے کی ٹھوس وجہ تو معلوم نہیں ہوسکی لیکن ان کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگوں کی آنکھیں جمائی کے دوران نم ہوجاتی ہیں لیکن ایسا ہر وقت نہیں ہوتا، اس کا تعلق ہماری جسمانی حالت کے علاوہ ماحول سے بھی ہوسکتا ہے۔

تاہم جمائی کے دوران آنسو بالکل بھی نہ آنا کسی خطرے کی علامت بالکل نہیں ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024